شگر کے عامل صحافیوں کا اجلاس، پریس کلب کی ممبرشپ اوپن کرنے کا فیصلہ۔ شگر کے مقامی ہوٹل میں عامل صحافیوں کا اہم اجلاس میں فیصلہ
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر کے عامل صحافیوں کا اجلاس، پریس کلب کی ممبرشپ اوپن کرنے کا فیصلہ۔ شگر کے مقامی ہوٹل میں عامل صحافیوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت صدر پریس کلب شگر عابد شگری نے کی۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری علی نقی شگری، رجب قمر سمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر پریس کلب شگر کی ممبرشپ اوپن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ فیصلہ کے مطابق ممبرشپ فارم یکم اکتوبر تک جاری کیے جائیں گے، جبکہ مقررہ تاریخ کے بعد کسی کو فارم جاری نہیں کیا جائے گا۔اجلاس کے شرکاء نے اس عمل کو شفاف اور منظم انداز میں مکمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
