urdu news, gilgit baltistan news, K-2 Road 0

شگر برالدو کے عوام نے شاہراہ کے۔ٹو کی مسلسل بندش پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکام کو ایک ہفتے کی ڈیڈلائن دے دی ہے۔
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر برالدو کے عوام نے شاہراہ کے۔ٹو کی مسلسل بندش پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکام کو ایک ہفتے کی ڈیڈلائن دے دی ہے۔سرکردگان برالدو کا ہنگامی اجلاس بلترو ریسٹورنٹ اسکولی میں منعقد ہوا جس کی صدارت امام جمعہ و الجماعت جامع مسجد اسکولی مولانا علی محمد کریمی نے کی، جبکہ ایل۔ایس۔او برالدو کے چیئرمین اصغر علی سمیت علاقہ عمائدین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اجلاس میں شاہراہ کے۔ٹو کی طویل بندش کو عوام کے لیے شدید مشکلات کا باعث قرار دیا گیا اور واضح اعلان کیا گیا کہ اگر ایک ہفتے کے اندر شاہراہ بحال نہ کی گئی تو علاقے کے لوگ اپنے وسائل سے متبادل سڑک تعمیر کریں گے۔ شرکاء نے دو ٹوک مؤقف اختیار کیا کہ بعد ازاں اس سڑک سے گزرنے والی ہر گاڑی، خواہ وہ سرکاری ہو یا غیر سرکاری، سے چارجز وصول کیے جائیں گے۔ اجلاس میں محکمہ تعمیرات عامہ اور ضلعی انتظامیہ شگر کو سخت تنبیہ کی گئی کہ وہ فوری طور پر نوٹس لے ورنہ حالات کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی۔
urdu news, gilgit baltistan news, K-2 Road

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر برالدو کے عوام نے شاہراہ کے۔ٹو کی مسلسل بندش پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکام کو ایک ہفتے کی ڈیڈلائن دے دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں