بلتستان یونیورسٹی ،طلبہ کے خدشات اور مطالبات کو توجہ سے سنا، اور فوری اقدامات کی یقین دہانی کروائی،یونیورسٹی آف بلتستان کی انتظامیہ، فیکلٹی، اور طلبہ و طالبات، صوبائی حکومت ،ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کی تہہ دل سے شکر گزار ہے
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
یونیورسٹی آف بلتستان کی انتظامیہ، فیکلٹی، اور طلبہ و طالبات، صوبائی حکومت ،ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کی تہہ دل سے شکر گزار ہے کہ انہوں نے طلبہ کی جانب سے یونیورسٹی روڈ کی بہتری کے لیے کیے گئے مطالبات کو سنجیدگی سے لیا، طلبہ کے خدشات اور مطالبات کو توجہ سے سنا، اور فوری اقدامات کی یقین دہانی کروائی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دو ہفتوں کے اندر روڈ کو قابل استعمال بنانے کے وعدے کے ساتھ ساتھ ایک تفصیلی کنسپٹ نوٹ تیارکرنے کی یقین دہانی بھی شامل ہے جس کے تحت باقاعدہ میٹلنگ کا آغازکرنے کی بھی یقین دہانی کی گئی ہے ۔ آج سے عملی طور پر روڈ کی بہتری کے لیے اقدامات کا آغاز ہو چکا ہے، جو کہ نہایت قابلِ تحسین ہے۔ ہم ان مثبت پیش رفتوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور پرامید ہیں کہ ضلعی و ڈویژنل انتظامیہ اپنے وعدے کے مطابق مقررہ مدت میں کام مکمل کرے گی۔یونیورسٹی انتظامیہ ، طلبہ و طالبات اور فیکلٹی ، ان تمام معزز شخصیات، اداروں اور تنظیموں کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماری اخلاقی حمایت کی اور اس معاملے کے حل میں اپنا کردار ادا کیا۔ خاص طور پر
محترم گورنر گلگت بلتستان، جناب سید مہدی شاہ
محترم وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان، جناب حاجی گلبر خان
محترم چیف سیکریٹری گلگت بلتستان
محترم فورس کمانڈر گلگت بلتستان
محترم کمشنر بلتستان ڈویژن کمال خان
محترم سیکریٹری ہائیرایجوکیشن گلگت بلتستان محترم ڈی سی سکردو عارف احمد صاحب
محترم ڈی سی شگر ولی اللہ فلاحی صاحب
محترم ایکسئین شگر زکاوت صاحب
محترم ڈی ایس پی سکردو غلام نبی صاحب
محترم صوبائی ترجمان ن لیگ اشرف صدا
محترم رہنماء پیپلز پارٹی وزیر محمد اقبال
محترم سیاسی، سماجی، فلاحی رہنماء و کارکنان و دیگر محترم شرکاء –
•صحافی حضرات
ہم سمجھتے ہیں کہ یونیورسٹی آف بلتستان ہمارا مشترکہ سرمایہ ہے، اور اس کی بہتری اور فعالیت کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کا فعال کردار نہایت اہم ہے۔
پر امید ہیں کہ جامعہ ہذا کی فعالیت کے لیے تمام معزز اسٹیک ہولڈز مستقبل قریب میں بھی اپنا بھر پور تعاون جاری رکھیں گے
آپ کے تعاون کا شکریہ
منجانب
انتظامیہ و فیکلٹی
یونیورسٹی آف بلتستان، سکردو
urdu news, Gilgit baltistan news, baltistan university
پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو باضابطہ گرفتار کے بعد آج ضمانت پر رہا کر دیا