گلگت۔ ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم حمزہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس محکمہ تعلیم، محکمہ صحت اور ریسکیو1122 کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اہم اجلاس
رپورٹ، 5 سی این نیوز
گلگت۔ ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم حمزہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس محکمہ تعلیم، محکمہ صحت اور ریسکیو1122 کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی ڈی ایجوکیشن گلگت، ڈی ایچ او گلگت، ریسکیو1122 کے انچارج اور دیگر آفیسر ان نے شرکت کی۔ اجلاس سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم، محکمہ صحت اور ریسکیو1122 کے ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی اور ان ترقیاتی سکیمیوں کو جلداز جلد مکمل کرائیں گے۔ اس حوالے سے ڈی ڈی ایجوکیشن گلگت، ڈی ایچ او گلگت اور ریسکیو1122 کے ذمہ داران نے اپنے اپنے محکموں کے زیر التوا اور دیگر سکیموں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت کو تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے ڈی ڈی ایجوکیشن گلگت اور ڈی ایچ او گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کے منصوبوں کو ایمرجنسی بنیادوں پر حل کئے جائینگے اور زمینوں کی سائیڈ سلیکشن کے مسائل، ٹھیکید ار کام نہیں کر رہا ہے اور دیگر مسائل کے حوالے سے تفصیلی لسٹ مرتب کر کے جلداز جلد پیش کریں تاکہ جلد از جلد زمینوں کی سائیڈ سلیکشن کی جائیگی اور ٹھیکیدار کو موقع پر طلب کرکے ان کے خلاف کاروائی کی جائیگی اور منصوبوں کو جلداز جلد پائیہ تکمیل تک پہنچا جائے گا۔
urdu news, gilgit baltistan news