شگر، پہاڑ کی چوٹی سے دریا کی تہہ تک عوام کی اجتماعی ملکیت ہے مسلط کردہ وفاقی حکومت کی اشارے پرغیر مقبول صوبائی حکومت کی سہولتکاری کو عوامی طاقت سے مسترد کرینگے۔ تحریک انصاف شگر کے صدر حسن شگری ایڈوکیٹ
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر تحریک انصاف شگر کے صدر حسن شگری ایڈوکیٹ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پہاڑ کی چوٹی سے دریا کی تہہ تک عوام کی اجتماعی ملکیت ہے مسلط کردہ وفاقی حکومت کی اشارے پرغیر مقبول صوبائی حکومت کی سہولتکاری کو عوامی طاقت سے مسترد کرینگے۔
منرلز بل 2025 در حقیقت گلگت بلتستان سے اس کی شناخت ،معاشیت اور اسلاف کی شجاعت کے داستان کو ہم سے چھینے کی ایک سازش ہے جسے پسپا کرنا من حیث الاقوم ہر فرد کی ذمہ داری ہیں ۔خطہ بے آئین کی ذرہ ذرے پر یہاں کے باسیوں کا حق ہے جسے کسی صورت پامال ہونے نہیں دینگے ۔پاکستان تحریک انصاف حکومت وقت کو متنبہ کرتے ہے کہ ایسی حماقت سے باز رہے جسے یہاں کے آنے والی نسلوں کی مستقبل وابستہ ہیں ۔یہاں کی معدنیات سے محبت اور رہائشیوں سے امتیازی سلوک کو ترک کرکے سب سے پہلے آئینی حقوق ، مکمل خود مختاری ، دیگر صوبوں کے برابر وفاقی مالیاتی اداروں سے سالانہ حصص اور سی پیک میں شراکت داری کو تسیلم کریں ۔پھر ایک عوامی اعتماد کے حامل بااختیار صوبائی حکومت وفاقی حکومت سے برابری کے بنیاد پر مقامی باسیوں کی حقوق کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے عوامی مشاورت سے کسی بھی قسم کی پالیسی بنانے پر غور کرینگے اس وقت اسطرح کے یکطرفہ بلات کا کوئی قانونی جواز نہ ہوگا نہ ہی عوام ایسے کسی عوام دشمن بل کو تسلیم کرینگے ۔حکومت نے بل واپس نہ لیا تو عوامی سطح پر رابطہ مہم کا آغاز کر کے عوامی طاقت روک لینگے ۔شگر، پہاڑ کی چوٹی سے دریا کی تہہ تک عوام کی اجتماعی ملکیت ہے مسلط کردہ وفاقی حکومت کی اشارے پرغیر مقبول صوبائی حکومت کی سہولتکاری کو عوامی طاقت سے مسترد کرینگے۔ تحریک انصاف شگر کے صدر حسن شگری ایڈوکیٹ.
urdu news, Gilgit baltistan mountain to the bottom of the river, it is the collective property of the people
اسلام آباد ہائیکورٹ اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو علیمہ خان اور عمران خان کی فوری ملاقات کرانے کا حکم