شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کا اجلاس, شگر میں بجلی چوری روکنے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے لائحہ عمل طے کیا گیا۔
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کا اجلاس ڈسٹرکٹ کمپلیکس شگر میں منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر شگر اصغر خان احمد، ایس ڈی پی او عطاء اللہ خان، ایگزیکٹو انجینئر واٹر اینڈ پاور شگر محمد اسماعیل سمیت ایس ایچ اوز، مجسٹریٹس و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں شگر میں بجلی چوری روکنے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے لائحہ عمل طے کیا گیا۔ ایکسیئن واٹر اینڈ پاور نے گاؤں کی سطح پر بل نادہندگان کی فہرست شرکاء کو پیش کیا ڈی سی شگر نے شرکاء پر زور دیا کہ نادہندگان سے بلات کی وصولی کے لئے ہرممکن کوشش کیا جائے۔ جو بھی صارف بل بقایاجات کی ادائیگی سے رہ جائے اس کی کنکشن کاٹ دیا جائے۔ ڈی سی شگر نے ٹاسک فورس کو ہدایت کی کہ میٹنگ کی اختتام سے ہی نادہندگان کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے۔ شرکاء نے یقین دلایا کہ حکام کی جانب سے دیئے گئے اس اہم ٹاسک کی حصول کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
urdu news, gilgit baltistan news