گلگت۔ ڈپٹی کمشنر/ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت عارف حسین کی زیر صدارت ٹریفک مینجمنٹ کے مسائل کو بہتر بنانے کے حوالے سے اہم اجلاس
رپورٹ، 5 سی این نیوز
گلگت۔ ڈپٹی کمشنر/ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت عارف حسین کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ٹریفک مینجمنٹ کے مسائل کو بہتر بنانے کے حوالے سے منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ایس پی گلگت اسسٹنٹ کمشنر گلگت، اسسٹنٹ کمشنر دنیور،تحصیلدار دنیور، سی او ضلع کونسل گلگت، سی او ایم سی گلگت، نمائندہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع گلگت میں بڑھتے ہوئے ٹریفک پرقابو پانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے۔ گلگت شہر میں ڈرائیونگ ٹریفک قوانین کے تحت چلانے کی اجازت دی جائیگی اور روڈ پر کوئی سوزوگی اور ٹیکسی کھڑی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔اس حوالے سے ایس ایس پی گلگت نے ٹریفک کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سوزوکی ہو یا ٹیکسی ہو وہ مختلف چوک چوراہوں پر کھڑی کرتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ آج کل بائیکا والے بھی اپنی مرضی سے روڈ پر ہی کھڑی کرتے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر گلگت نے بھی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دکاندار اپنی دکان کو فٹ پاتھ تک لے آتے ہیں ان کو پارکنگ ایر یاز قائم کرنے کی ضرورت ہیں جوٹیال کے مقامات پر روڈ کے ساتھ سکولز ہیں انکی ٹائم ایک ہونے کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل زیادہ ہو رہے ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت نے اجلاس کے شرکاء کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تینوں سب ڈویژنوں میں متعلقہ سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنر ز کی نگر انی میں ٹیم تشکیل دی اس ٹیم میں ایس پی ٹریفک، ایس ڈی پی او، مجسٹریٹس، نمائندہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، بی اینڈ آر کا نمائدہ، سی او ضلع کونسل، سی او ایم سی اور متعلقہ تھانے کا ایس ایچ او ز پر مشتمل ہو گی۔ یہ ٹیم اپنی سب ڈویژنوں پر مشترکہ طور پر چیکنگ کریگی خلاف ورزی کی صورت میں فوری طور پر ایکشن لے گی روڈ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی پارک کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی دکاندار فٹ پاتھ کے اوپر قبضہ کرنے والے دکاندار کے خلاف بھی قانونی کاروائی عمل میں لائیں راجہ بازار اور این ایل آئی مارکیٹ کے پاس انتظامیہ کی جانب سے بنائی گئی پارکنگ کو فعال بنائیں اور یہ ٹیم ہفتہ میں دو بار مختلف چور چوراہوں پر ناکے لگا کر گاڑیوں کے ضروری کا غذات کی چیکنگ کو یقینی بنائیں گے اس کے ساتھ ساتھ اپنی مرضی سے بنائے گئے تمام پارکنگ کو ختم کر یں اور جوٹیال کے مقام پر سکولز کے پرنسپل صاحبان سے میٹنگ کریں اور چھٹی کی ٹائمنگ میں دس سے 15منٹ کا فرق رکھیں تاکہ بڑھتی ہوئے ٹریفک میں کمی آجائیگی جس سے ٹریفک کی روانی میں کسی قسم کی پریشانی نہیں ہوگی۔
گلگت۔ ڈپٹی کمشنر/ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت عارف حسین کی زیر صدارت ٹریفک مینجمنٹ کے مسائل کو بہتر بنانے کے حوالے سے اہم اجلاس
urdu news, gilgit baltistan news