شگر شیخ مظاہر حسین مجلس علماء ومکتب اہلبیت ضلع شگر کے صدر منتخب , مکتب اہلبیت کی ترویج کیلئے اپنی پوری صلاحیتوں کو بروکار لانے کی عزم کا اعادہ

urdu news, Gilgit baltistan news 16

شگر شیخ مظاہر حسین مجلس علماء ومکتب اہلبیت ضلع شگر کے صدر منتخب , مکتب اہلبیت کی ترویج کیلئے اپنی پوری صلاحیتوں کو بروکار لانے کی عزم کا اعادہ
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر شیخ مظاہر حسین مجلس علماء ومکتب اہلبیت ضلع شگر کے صدر منتخب , مکتب اہلبیت کی ترویج کیلئے اپنی پوری صلاحیتوں کو بروکار لانے کی عزم کا اعادہ۔ جامعہ الفوز العظیم میں علمائے شگر کا استقبال ماہ رمضان اور تعزیتی ریفرنس بنام شہدائے ملت بالخصوص شہید مقاومت سید حسن نصراللہ،شہید زین ترابی،شہید جان علی شاہ،شہیدخواجہ علی کاظم اور شہید ندیم منعقد ہوا جس میں شیخ فدا حسین عابدی پرنسپل جامعتہ الفوزالعظیم،اور شیخ علی محمد کریمی صوبائی صدر مجلس علماء ومکتب اہلبیت علیہ السلام نے خطاب کیا۔ مقررین نے استقبال ماہ رمضان اور شہیدوں کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے شہید مقاومت سید حسن نصر اللہ اور شہدائے قدس کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی شھادت کو ملت اسلامیہ کی بقاء و کامیابی کا ذریعہ قرار دے کر انہیں عصر حاضر و کربلا ئےغزہ کا حبیب ابن مظاہر قرار دیا ۔تقریب کے اختتام پر مجلس علماء ومکتب اہلبیت ضلع شگر کے صدر کے لئے شرکائے محفل کی گفت وشنید سے شیخ مظاہر حسین کو منتخب کیا اور حجتہ الاسلام والمسلمین سید آغا عباس الموسوی قاضی شرعیہ چھوترون نے شیخ مظاہر حسین سے صدارت کا حلف لیا۔ آخر میں پاکستان کی سلامتی قوم وملت کی سربلندی کےلئے دعا کی اور کانفرنس برخاست ہوا۔
urdu news, Gilgit baltistan news

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں