شگر، بوائز اور گرلز ہائی سکول چھورکاہ سے تنحواہ لینے والے اساتذہ تاحال مکمل طور پر دونوں سکول کو نصیب نہ ہوسکا جس کے باعث معیاری تعلیم کا خواب تاحال شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا ، سرکردگان چھورکاہ شگر فدا جان ۔محمد ایوب محمد اقبال
شگر، بوائز اور گرلز ہائی سکول چھورکاہ سے تنحواہ لینے والے اساتذہ تاحال مکمل طور پر دونوں سکول کو نصیب نہ ہوسکا جس کے باعث معیاری تعلیم کا خواب تاحال شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا ، سرکردگان چھورکاہ شگر فدا جان ۔محمد ایوب محمد اقبال
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر سرکردگان چھورکاہ شگر فدا جان ۔محمد ایوب محمد اقبال ۔ اور دیگر نے کہا ہے کہ بوائز اور گرلز ہائی سکول سے تنحواہ لینے والے اساتذہ تاحال مکمل طور پر دونوں سکول کو نصیب نہ ہوسکا جس کے باعث معیاری تعلیم کا خواب تاحال شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا انہوں نے کہا کہ
یونین کونسل چھورکاہ کے سکولوں خاص طور پر بوائز ہائی سکول چھورکاہ اور گرلز ہائی سکول چھورکاہ میں ٹیچر، سٹوڈنٹس ریشو کی صورت حال بہت ابتر ہے ،اس کی وجوہات میں سے سب سے بڑی وجہ، ان سکولوں سے تنخواہ لے کر، اپنے من پسند سٹیشن پر ڈیوٹی دینے والے اساتذہ ہیں ، اس وقت بہت سارے ٹیچرز چھورکاہ سے تنخواہ لیتے ہیں لیکن ڈیوٹی کہیں اور دے رہے ہیں اس سے سکولوں میں سال بھر ٹیچرز کی کمی رہتی ہے جس سے طلباء و طالبات کی پڑھائی متاثر ہوتی ہے.
ہم اہلیان چھورکاہ و والدین، محکمہ تعلیم کے ذمہ داران بالخصوص وزیر تعلیم ۔ سیکرٹری تعلیم، ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ضلع شگر اپیل کرتے ہیں کہ چھورکاہ سے تنخواہ لینے والے تمام اساتذہ کرام کو اپنی ایل پی سی پر ڈیوٹی کے لیے پابند کیا جائے تاکہ اساتذہ کی کمی کو پورا کیا جا سکے اور یہ کام فروری کے آخر تک انجام دیا جائے تاکہ مارچ میں طلباء و طالبات کی پڑھائی متاثر نہ ہو.
urdu news, gilgit baltistan news
اسکردو میں ٹیوشن سینٹرز کا بڑھتا ہوا رجحان : مثبت اور منفی پہلو، ملک سرفراز ہادی