شگر ، وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ اعظم خان کا شگر میں مصروف ترین دن ، بیک وقت کئی پروجیکٹ کی سنگ بنیاد و افتتاح کردیا

شگر ، وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ اعظم خان کا شگر میں مصروف ترین دن ، بیک وقت کئی پروجیکٹ کی سنگ بنیاد و افتتاح کردیا
رپورٹ ۔عابد شگری 5 سی این نیوز
وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ اعظم خان کا شگر میں مصروف ترین دن ، بیک وقت کئی پروجیکٹ کی سنگ بنیاد و افتتاح کردیا ۔ صوبائی وزیر صحت راجہ محمد اعظم خان نے ہفتے کی روز سولر واٹر پروجیکٹ لمسہ اور واٹر سپلائی سکیم سکورا ٹو سگلدو چھورکاہ ، پبلک لائبریری چھورکاہ ، لائیو سٹاک آفس شگراور میٹلنگ روڈ دسکورکی سنگ بنیادرکھ دی گئی ۔ وزیر صحت گلگت بلتستان نے تمام پروجیکٹ کا اپنے ہاتھوں سنگ بنیاد رکھا ۔ اس موقع پر مختلف محکموں کی سربراہان اور علاقہ عمائدین موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت کا کہنا تھا کہ عوامی مفادات کی تحفظ اور لوگوں کی بہتری ان کی اولین ترجیح رہا یے اور لوگوں سے کیے گئے وعدوں سے زیادہ پروجیکٹ لانے میں اللہ نے کامیابی دی ہے جس ک اللہ کے شکر گزار ہے۔ تمام سکیموں میں عوامی مشاورت شامل ہے۔ انہیں فخر حاصل ہے کہ شگر میں ریکارڈ ترقیاتی سکیمیں لانے میں سہرا اس دور میں رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شگر میں ترقیوں جو سفر جاری رہے گا اور عنقریب عوام کو مزید خوش خبری ان سننے کو ملے گا۔

اہم خبروں کی لنک ملاحظہ فرمائیں
کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل، 100 انڈیکس ایک لاکھ پوائنٹس سے اوپر

فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا عالمی دن، اقوام متحدہ کا حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں