بینظیر شہید ہسپتال گمبہ سکردو میں ڈاکٹر کی عدم موجودگی پورے حلقہ 2 کے لئے مسائل اورپریشانی کا باعث بن رہا ہے زاہدحسین کامل ایڈووکیٹ صدر انصاف لائیر فورم بلتستان ڈویژن

بینظیر شہید ہسپتال گمبہ سکردو میں ڈاکٹر کی عدم موجودگی پورے حلقہ 2 کے لئے مسائل اورپریشانی کا باعث بن رہا ہے زاہدحسین کامل ایڈووکیٹ صدر انصاف لائیر فورم بلتستان ڈویژن
رپورٹ 5 سی این نیوز
صدر انصاف لائیر فورم بلتستان ڈویژن زاہد حسین کامل ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ بینظیر ہسپتال حلقہ 2 کا واحد 10 بیڈڈ ہسپتال ہے جو صرف نام کا ہے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل کی دن رات عدم تعیناتی مریضوں کے لئے پریشانی کا باعث بن رہا ہے مریضوں کے لئے کم از کم رات میں ایک ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل سٹاف اور بلخصوص ڈلیوری جیسے مسائل میں کم از کم ایک LHVکا رات کے ایمرجنسی کیسسز دیکھنے کے لئے موجود ہونا ضروری ہے۔ شام کے وقت سے بینظیر ہسپتال پر جیسے نو انٹری بورڈ لگا ہو۔ امرجنسی حالت میں کوئی پرسان حال نہیں لہذا فوری طور ڈاکٹرز اورمیڈیکل سٹاف کو 24 گھنٹے سروس دینے کے لئے ڈیوٹی پر شفٹ کے حساب سے ڈیوٹی پر مامور کیاجائے تاکہ فوری طور پر مریضوں کو طبی امداد مل سکے لہذا ارباب اختیار نوٹس لیکر ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف کی ڈیوٹی یقینی بنا کر حلقہ 2 کے عوام کی دادرسی کرے۔
Urdu news, Gilgit baltistan news

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں