ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق نے دو میگاواٹ یچھلیتو پاور ہاوس کا دورہ کیا. اس موقع پر انہوں نے ایک یونٹ کی پیداواری صلاحیت کا جائزہ لیا
ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق نے دو میگاواٹ یچھلیتو پاور ہاوس کا دورہ کیا. اس موقع پر انہوں نے ایک یونٹ کی پیداواری صلاحیت کا جائزہ لیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق نے دو میگاواٹ یچھلیتو پاور ہاوس کا دورہ کیا. اس موقع پر انہوں نے ایک یونٹ کی پیداواری صلاحیت کا جائزہ لیا. اس موقع پر موجود عملہ نے ایک یونٹ کی پیداواری صلاحیت کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر استور کو بریفنگ دی. ڈپٹی کمشنر استور نےموجود عملہ کو ایک یونٹ کو فُل لوڈ دینے کی ہدایت کی.لیکن ایک یونٹ 4 کلوواٹ سے زیادہ بجلی پیدا کرنے سے قاصر رہی. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر استور نے محکمہ پانی وبجلی استور کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ دوسری یونٹ کی فوری بحالی کے لیے چانیز انجینئر کو بُلا کر ضروری مرمت کو یقینی بنایا جاۓ تاکہ مطلوبہ پاور ہاوس اپنی پوری پیداواری صلاحیت والی بجلی پیدا کرسکے تاکہ بجلی کی کمی پر قابو پایا جاسکے. ڈپٹی کمشنر استور نے کہا کہ عیدگاہ استور کے لیے علحیدہ سرکٹ کے لیے فوری ضروری کاروائی عمل میں لائی جاۓ تاکہ دونوں یونٹ بحال ہونے کے بعد عیدگاہ کو بھی دو میگاواٹ پاور ہاوس سے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے.
urdu news, Gilgit baltistan news
نوکری، الصفح ہسپتال مینجمنٹ پوسٹس راولپنڈی میں پرکشش نوکریوں کا اعلان