ڈپٹی کمشنر سکردو کا تھوار ڈمبوداس روندو میں کھلی کچہری کا انعقاد : عوامی مسائل کے حل کے لئے احکامات جاری ،، جگلوٹ سکردو روڈ کی نقصانات کے معاوضہ جات کی ادائیگی،ڈپٹی کمشنر
ڈپٹی کمشنر سکردو کا تھوار ڈمبوداس روندو میں کھلی کچہری کا انعقاد : عوامی مسائل کے حل کے لئے احکامات جاری ،، جگلوٹ سکردو روڈ کی نقصانات کے معاوضہ جات کی ادائیگی،ڈپٹی کمشنر
رپورٹ، 5 سی این نیوز
ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن (ر) عارف احمد تھوار ڈمبوداس کے مقام پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں تمام محکمہ جات کے سربراہان، روندو کے علماء کرام، عمائدین، سرکردگان، مذہبی، سیاسی، سماجی اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں عوام الناس نے روندو میں موجود مسائل کو اجاگر کیا۔ لوگوں نے روندو میں موجود، جگلوٹ سکردو روڈ کی نقصانات کے معاوضہ جات کی ادائیگی، ہرپوہ پاور پروجیکٹ، سڑک، یونین کونسل حلقہ بندی، بجلی کی کمپلئین آفس، مسافر گاڑیوں کی مشکلات، تعلیم، صحت اور دیگر مسائل سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام الناس کو یقین دلایا کہ روندو کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ عوام کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام ہیڈ آف ڈیپاٹمنٹس اپنے اپنے سب ڈویژنل آفیسر اور سٹاف کی روندو میں حاضری کو یقینی بنائیں، نیز ایک ہفتے کے اندر محکمہ مواصلات و تعمیرات کے آفس کو فعال بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تھوار بالا اور تھوار پائین جانے والے سڑک کے سولینگ کا کام مکمل ہوا ہے تاہم میٹلنگ کا کام باقی رہتا ہے، سیزن میں میٹلنگ کا کام شروع ہونے تک سڑک کو تین ہفتے اندر رولر لگا کر ہموار کیا جائے تاکہ ٹریفک کی آمدورفت اور لوگوں کو چلنے میں آسانی ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہرپوہ پاور پروجیکٹ کے معاوضہ جات کی ادائیگی جاری ہے اور ترقی حیثیت کے مطابق لوگوں کو معاوضوں کی ادائیگی کے لئے حکام بالا کو سفارشات منظوری کے لئے بھیجی جا چکی ہیں۔
یونین کونسلوں کی حلقہ بندی/ وارڈ بندی سے متعلق تحفظات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر روندو نے پہلے ہی آپ لوگوں ڈیمانڈ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے عوامی امنگوں کے مطابق آپ لوگوں کے اعتراضات دور کئے ہیں۔ اس طرح پہلے چار یونین کونسل تھے اب اس کو بڑھا کر نو یونین کونسل بنائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ زیادہ آبادی والے یونین کونسل میں ممبر کو بڑھانے کے لئے حکام بالا کو سفارشات ارسال کی گئی ہے۔
گلگت سکردو روڈ پر نقصانات کے معاوضہ جات کی ادائیگی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر روندو جلد این ایچ اے، ایف ڈبلیو او اور کمیٹی ممبران کے ساتھ اجلاس منعقد کریں گے، اور اسسٹنٹ کمشنر اپنے آفس میں پرانے نقصانات کی فہرست بھی آویزاں کرینگے اور جو جو اعتراضات اور کمی بیشی ہو ان کو دور کر کے حتمی فہرست ایف ڈبلیو او کو بھیجی جائے گی تاکہ لوگوں کے نقصانات کے معاوضوں کی ادائیگی کو ممکن بنایا جا سکے۔
روندو کے مسافروں کو سکردو بس اڈے پر روکنے کے حوالے سے انہوں نے موقع پر ایس ایس پی سکردو سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ روندو ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن روزانہ کی بنیاد پر پانچ گاڑیوں کی فہرست دینگے تاکہ ان کو بذریعہ ٹریفک پولیس شہر تک جانے کی معقول رسائی دینگے تاکہ عوام الناس کو ہونے والی مشکلات اور زائد کرایوں کی مد میں ہونے والے نقصانات سے بچایا جا سکے۔
بجلی کی کمپلئین آفس کے حوالے سے انہوں نے موقع پر موجود ایکسیئن برقیات کو ہدایات دی کہ وہ روندو کے ہیڈ کوارٹر کے مقام پر بجلی کمپلئین آفس کے قیام کو جلد عمل میں لایا جائے اور وہاں ٹیلی فون نمبر یا موبائل نمبر انسٹال کرکے بذریعہ سوشل میڈیا اور نوٹس بورڈ پر نوٹیفکیشن آویزاں کر کے عوام تک نمبر پہنچائے تاکہ عوام بجلی کے حوالے سے اپنی شکایات درج کر سکیں۔ اور عملہ فوری کاروائی کرتے ہوئے شکایات کا ازالہ کیا جا سکیں۔
urdu news, Gilgit baltistan news
پہاڑوں کا عالمی دن،سنو لیپرڈ فاؤنڈیشن کا پہاڑی ماحولیاتی نظام اور جنگلی حیات کے تحفظ کا عزم
وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست پر لبنان کا پاکستانیوں کے انخلا میں تعاون کا اعلان