شگر ، ایجوکیشن فیلو پروگرام کا خاتمہ پسماندہ علاقوں کے سکولوں کے ساتھ ظلم ہے۔ فیصلہ واپس لیا جائے۔عمائدین برالدو شگر
شگر ، ایجوکیشن فیلو پروگرام کا خاتمہ پسماندہ علاقوں کے سکولوں کے ساتھ ظلم ہے۔ فیصلہ واپس لیا جائے۔عمائدین برالدو شگر
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگرعمائدین برالدو شگر نے کہا ہے کہ ایجوکیشن فیلو پروگرام کا خاتمہ پسماندہ علاقوں کے سکولوں کے ساتھ ظلم ہے۔ فیصلہ واپس لیا جائے۔ایجوکیشن فیلو پروگرام کے تحت برالدو جیسے پسماندہ علاقوں میں موجود سکولوں میں قابل اور کوالیفائیڈ اساتذہ میسر آئے ہیں۔ اس پروگرام کے خاتمے سے تعلیمی معیار ایک بار پھر گر جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار چیرمین زمان برالدو اور دیگر عمائدین برالدو نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے حال ہی میں وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان کی جانب سے ایجوکیشن فیلو پروگرام کے خاتمے کے بارے میں ایشو کردہ لیٹر کو حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پروگرام کے توسط سے برالدو جیسے پسماندہ علاقوں میں قابل اور کوالیفائیڈ اساتذہ میسر آئے ہیں، بیک جنبشِ قلم اس پروگرام کے خاتمے سے علاقے کا تعلیمی معیار ایک بار پھر متاثر ہوگا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے اپنے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
urdu news, Gilgit baltistan news
ایجوکیشن فیلو پروگرام کا خاتمہ: مثبت منفی اثرات ، اسلم ناز