urdu news, gilgit baltistan news 0

شگر، تجاوزات کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا شروع، آپریشن محکمہ تعمیراتِ عامہ (C&W) شگر کے تعاون سے عمل میں لایا گیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر شگر فیصل حیات گوندل
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر ضلعی انتظامیہ کا اسسٹنٹ کمشنر شگر فیصل حیات گوندل کی سربراہی میں تجاوزات کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا شروع، اسسٹنٹ کمشنر شگر فیصل حیات گوندل کی خصوصی ہدایت اور براہِ راست نگرانی میں شگر سینٹر میں تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا یے۔ آپریشن محکمہ تعمیراتِ عامہ (C&W) شگر کے تعاون سے عمل میں لایا گیا، جس کا بنیادی مقصد عوامی راستوں کی بحالی اور شہری نظم و ضبط کو یقینی بنانا تھا۔ آپریشن کے دوران سڑکوں، فٹ پاتھوں اور سرکاری اراضی پر قائم غیر قانونی تجاوزات کو ہٹا دیا گیا جبکہ متعلقہ افراد کو سختی سے متنبہ کیا گیا کہ آئندہ کسی بھی قسم کی غیر قانونی تعمیر یا تجاوز ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر شگر نے موقع پر موجود عملے کو ہدایت کی کہ تجاوزات کے مکمل خاتمے کے لیے مستقل نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شگر فیصل حیات گوندل نے کہا کہ تجاوزات عوام کے لیے شدید مشکلات کا سبب بنتی ہیں اور شہری ٹریفک، صفائی ستھرائی اور سیکیورٹی کے مسائل کو جنم دیتی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شگر میں قانون کی بالادستی قائم رکھنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں بھی تجاوزات کے خلاف اسی نوعیت کے آپریشنز بلا تعطل جاری رہیں گے اور دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ شگر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کریں اور شگر کو ایک منظم، صاف اور خوبصورت شہر بنانے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔
شگر، تجاوزات کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا شروع، آپریشن محکمہ تعمیراتِ عامہ (C&W) شگر کے تعاون سے عمل میں لایا گیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر شگر فیصل حیات گوندل

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

سکردو ، نہ کبھی گالم گلوچ کی سیاست کو فروغ دیا، نہ کسی کی ذات پر کیچڑ اچھالا، بلکہ سیاسی اختلاف کو ہمیشہ دلیل، تحمل اور احترام کے دائرے میں رکھا۔، سابق رکن اسمبلی کاچو امتیاز حیدر خان

گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے چپورسن ہنزہ زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری

کراچی جیسے شہر میں آگ پر قابو نہ پاسکنا ایک افسوسناک سوالیہ نشان ہے: شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر، تجاوزات کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا شروع، آپریشن محکمہ تعمیراتِ عامہ (C&W) شگر کے تعاون سے عمل میں لایا گیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر شگر فیصل حیات گوندل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں