urdu news, gilgit baltistan news 0

شگر، محکمہ برقیات شگر عوام کو گمراہ کرنے کا سلسلہ فوری بند کیا جائے اور بلا تعطل مناسب وولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کی جائے. معروف سماجی رہنما آخوند ظہیر عباس
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر میں عوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معروف سماجی رہنما آخوند ظہیر عباس نے محکمہ برقیات شگر پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو گمراہ کرنے کا سلسلہ فوری بند کیا جائے اور بلا تعطل مناسب وولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کم وولٹیج کے باعث صارفین شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں اور گھریلو برقی آلات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ آخوند ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی شگر میں بجلی برائے نام رہ گئی ہے، یہاں تک کہ موبائل فون تک چارج نہیں ہو پاتے، جس سے عوام کی روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر محکمہ برقیات نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو عوام شدید احتجاج پر مجبور ہوں گے۔انہوں نے محکمہ برقیات پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جن علاقوں میں بڑے ہوٹل موجود ہیں وہاں وافر مقدار میں بجلی فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ عام عوام کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے، جو سراسر ظلم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شگر کے عوام اس ظلم پر ہرگز خاموش نہیں رہیں گے اور اپنے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

urdu news, gilgit baltistan news

غزہ بورڈ آف پیس میں پاکستان کی شمولیت، جی ایم ایڈوکیٹ

سندھ حکومت کا سانحہ گل پلاز ہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی خاندان ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان

ثقافت کے نام پر نوجوانوں کی کردار سازی روندو اور بلتستان کا حقیقی ثقافتی تشخص. سید مظاہر حسین کاظمی

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر، محکمہ برقیات شگر عوام کو گمراہ کرنے کا سلسلہ فوری بند کیا جائے اور بلا تعطل مناسب وولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کی جائے. معروف سماجی رہنما آخوند ظہیر عباس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں