urdu news, gilgit baltistan news 0

گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کراچی میں مقیم گلگت بلتستان کے معروف کاروباری، سماجی شخصیت اور رئیل اسٹیٹ ڈویلپر یعقوب شہباز کی خصوصی دعوت پر کراچی کے جدید رہائشی منصوبے المنتظر گارڈن کا تفصیلی دورہ
رپورٹ، 5 سی این نیوز
ر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کراچی میں مقیم گلگت بلتستان کے معروف کاروباری، سماجی شخصیت اور رئیل اسٹیٹ ڈویلپر یعقوب شہباز کی خصوصی دعوت پر کراچی کے جدید رہائشی منصوبے المنتظر گارڈن کا تفصیلی دورہ
کراچی گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کا کراچی میں المنتظر گارڈن کا تفصیلی دورہ، رہائشی منصوبے کے آغاز پر مبارکباد، گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کراچی میں مقیم گلگت بلتستان کے معروف کاروباری، سماجی شخصیت اور رئیل اسٹیٹ ڈویلپر یعقوب شہباز کی خصوصی دعوت پر کراچی کے جدید رہائشی منصوبے المنتظر گارڈن کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان نے سوسائٹی میں مکانات کی کنسٹرکشن کے باقاعدہ آغاز پر یعقوب شہباز اور ان کی پوری ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کی اور اس منصوبے کو معیاری رہائشی سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک خوش آئند اور اہم پیش رفت قرار دیا۔ دورے کے دوران گورنر گلگت بلتستان نے المنتظر گارڈن میں جاری تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ انہوں نے منصوبے کے مجموعی معیار، جدید طرزِ تعمیر، منصوبہ بندی، ترتیب اور مستقبل کے امکانات پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے منصوبے نہ صرف کراچی جیسے بڑے شہر میں شہری آبادی کے دباؤ کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوں گے بلکہ معیاری رہائش کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کا ذریعہ بھی بنیں گے۔ گورنر سید مہدی شاہ نے کہا کہ نجی شعبے کی جانب سے ایسے جدید اور منظم رہائشی منصوبے ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، کیونکہ اس سے نہ صرف تعمیراتی صنعت کو فروغ ملتا ہے بلکہ سینکڑوں افراد کے لیے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان اور ملک بھر کے سرمایہ کار اگر اسی جذبے اور معیار کے ساتھ آگے بڑھیں تو پاکستان میں رہائشی مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر یعقوب شہباز کی جانب سے گورنر گلگت بلتستان کے اعزاز میں ایک پروقار ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا، جس میں معزز مہمانوں، منصوبے سے وابستہ ٹیم اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ ظہرانے کے بعد گورنر گلگت بلتستان نے سوسائٹی کے مختلف بلاکس، ترقیاتی مراحل اور سہولیات کے لیے مختص مقامات کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری کاموں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ آخر میں معروف کاروباری و سماجی شخصیت یعقوب شہباز نے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کا وژن المنتظر گارڈن کو ایک مثالی، محفوظ اور جدید سہولیات سے آراستہ رہائشی منصوبہ بنانا ہے، جہاں معیاری انفراسٹرکچر، جدید سہولیات اور پرامن ماحول فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ منصوبہ مستقبل میں رہائش کے خواہشمند افراد کے لیے ایک بہترین انتخاب ثابت ہوگا۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

urdu news, gilgit baltistan news

نوجوانوں کا آن لائن گیمز میں مالی نقصان اور وقت کا ضیاع ایک خاموش المیہ، یاسر دانیال صابری

شبِ معراج کے بابرکت موقع پر ہل ٹاؤن قبیلہ کا تاریخی اجلاس , ہم خیال گروپ اور پیپیلز پارٹی کو سرپرائز، سرپرائز کا سلسلہ جاری رہے گا ، ایڈوکیٹ حسن شگری

سرونگو یرکین ٹیم کی شاندار فتح، اسکولی اور کے کے الیون کو شکست دے کر علاقہ برالدو میں نام روشن کیا

50% LikesVS
50% Dislikes

رگلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کراچی میں مقیم گلگت بلتستان کے معروف کاروباری، سماجی شخصیت اور رئیل اسٹیٹ ڈویلپر یعقوب شہباز کی خصوصی دعوت پر کراچی کے جدید رہائشی منصوبے المنتظر گارڈن کا تفصیلی دورہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں