urdu news, gilgit baltistan news 0

شبِ معراج کے بابرکت موقع پر ہل ٹاؤن قبیلہ کا تاریخی اجلاس , ہم خیال گروپ اور پیپیلز پارٹی کو سرپرائز، سرپرائز کا سلسلہ جاری رہے گا ، ایڈوکیٹ حسن شگری
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شبِ معراج کے بابرکت موقع پر ہل ٹاؤن قبیلہ کا تاریخی اجلاس , ہم خیال گروپ اور پیپیلز پارٹی کو سرپرائز، سرپرائز کا سلسلہ جاری رہے گا ، ایڈوکیٹ حسن شگری
آج شبِ معراج کے پُرمسرت اور بابرکت دن کے موقع پر ہل ٹاؤن قبیلہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس نے شگر کی سیاسی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ کر دیا۔
یہ اجلاس قبیلے کے سرپرستِ اعلیٰ اور شگر کے معروف سرکردہ رہنما علی نقی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے کیا گیا۔
اجلاس میں قبیلے کے مختلف خاندانوں کے سربراہان اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔ اس اہم نشست کا بنیادی مقصد اپنے خاندان کے چشم و چراغ اور پاکستان تحریک انصاف شگر کے امیدوار حسن شگری ایڈوکیٹ کی عملی سیاست میں باضابطہ انٹری اور انتخابی میدان میں شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلے کا اعلان کرنا تھا۔
قبیلے کے سرپرستِ اعلیٰ علی نقی صاحب نے حسن شگری ایڈوکیٹ کی جی بی ایل اے-11 شگر سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے کا باضابطہ اعلان کیا۔ تمام خاندانوں کے سربراہان نے قبیلائی روایات کے عین مطابق متفقہ طور پر اس فیصلے کی توثیق کی۔
یوں تمام خود ساختہ اور من گھڑت افواہوں کا مکمل خاتمہ ہو گیا۔
اس فیصلے کے نتیجے میں پیپلز پارٹی اور ہم خیال گروپ کی متعدد اہم شخصیات پاکستان تحریک انصاف شگر میں شامل ہو گئیں۔
اہم شامل ہونے والی شخصیات میں:
سرپرست اعلیٰ علی نقی، فضل علی،
پی پی ضلع شگر کے نائب صدر الحاج غلام محمد کمال،
ہم خیال گروپ کے سرکردہ سماجی رہنما یوسف شہزاد (مرہ پی)،
معروف منقبت خواں اسرار عباس،
معروف کاروباری شخصیات عیسیٰ خان اور غلام عباس،
سرکردہ برقچھن شگر محمد کاظم،
اقبال شگری، سلیم شگری، ساجد شگری، کلیم شگری، عاصم رضا، اکبر علی
علی رضا، محمد علی شگری، اقبال شگری، ناصرعباس
اور دیگر معزز شخصیات شامل تھیں۔
اس موقع پر حسن شگری ایڈوکیٹ نے قبیلے کی جانب سے اپنے اوپر بھرپور اعتماد کو اپنی زندگی کا عظیم سرمایہ اور ایک مقدس امانت قرار دیا۔ انہوں نے اس فیصلے کو شگر میں سیاسی تبدیلی (رجیم چینج) کے بعد پاکستان تحریک انصاف شگر کے لیے ایک فاتحانہ اور بابرکت قدم قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا:
“اب تحریک انصاف شگر بغیر کسی وقفے کے یکے بعد دیگرے سیاسی سرپرائز دے گی، جو شگر کی سیاست کو عوامی حقوق کے تحفظ کی سمت موڑ دے گی۔
میری پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم سے گزارش ہے کہ سیٹ بیلٹ باندھ لیں — کیونکہ اب پی ٹی آئی شگر کی اونچی اڑان کو کوئی نہیں روک سکتا۔”
اجلاس کا اختتام وطنِ عزیز پاکستان کی سربلندی، مملکتِ اسلامی ایران کی سلامتی اور اسیرِ قائد عمران احمد خان نیازی کی جلد رہائی کے لیے خصوصی دعاؤں پر ہوا۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

urdu news, gilgit baltistan news

سرونگو یرکین ٹیم کی شاندار فتح، اسکولی اور کے کے الیون کو شکست دے کر علاقہ برالدو میں نام روشن کیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے صدر، سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جناب حافظ حفیظ الرحمٰن سے ایک نہایت مفید، بامقصد اور خوشگوار ملاقات ہوئی۔ وزیر تطہیر شگری

50% LikesVS
50% Dislikes

شبِ معراج کے بابرکت موقع پر ہل ٹاؤن قبیلہ کا تاریخی اجلاس , ہم خیال گروپ اور پیپیلز پارٹی کو سرپرائز، سرپرائز کا سلسلہ جاری رہے گا ، ایڈوکیٹ حسن شگری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں