شگر، اے کے آر ایس پی کی جانب سے سکولوں کے اساتذہ اور محکمہ صحت کے سٹاف کو جاری تین روزہ ایک سی ڈی تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئے۔

urdu news, Gilgit baltistan news

شگر، اے کے آر ایس پی کی جانب سے سکولوں کے اساتذہ اور محکمہ صحت کے سٹاف کو جاری تین روزہ ایک سی ڈی تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئے۔
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر اے کے آر ایس پی کی جانب سے سکولوں کے اساتذہ اور محکمہ صحت کے سٹاف کو جاری تین روزہ ایک سی ڈی تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئے۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پروگرام منیجر اے ہے آر ایس پی بلتستان راحت علی ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر منظور حسین ، منیجر ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن وزیر منور حسن اور دیگر نے کہا کہ بچوں کو دور جدید کے مطابق تعلیم و تربیت وقت کی اہم ضرورت یے۔ بچوں کا سیکھنے کا عمل ماں کی پیٹ اور گود سے شروع ہوتا ہے۔ اور ابتدائی تربیت اگر بہتر ہو تو ان کی ذہنی نشوونما بہتر ہونگے۔ اور سیکھنے کی قوت تیز ہوتی یے۔ سکولوں میں اساتذہ کو تدریسی عمل میں روایتی انداز کو ترک کرکے جدید تکنیک کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ یہ دور سائنس اور ٹیکنالوجی کا دور ہے اور بچوں کو شروع سے ہی ان کی ذہانت اور دور جدید کے مطابق تربیت فراہم کرنا لازمی ہے ورنہ ہم دنیا میں ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جائیں گے۔ آج ترقی یافتہ ممالک میں بچوں کو ماں کی گود میں تربیت فراہم کرنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ ماں کی گود بچوں کی ابتدائی اور اصل درسگاہ یے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ای سی ڈی تربیت کا مقصد اساتذہ اور ہیلتھ سٹاف کو دور جدید کے مطابق بچوں کو تربیت فراہم کرنے کا طریقہ سکھانا تھا کیونکہ کسی بھی معاشرے میں بچوں سے براہ راست ان دونوں اداروں کا واسطہ پڑتا ہے۔ ای سی ڈی ماڈیول 3 کے مطابق تربیت اساتذہ اور ہیلتھ سٹاف کو فراہم کیا گیا ہے اور جلد ماڈیول 4 پر تربیت فراہم کیا جائے گا
urdu news, Gilgit baltistan news

بیرسٹر سیف کا فیک نیوز کے حوالے سے سخت موقف، وفاقی وزیر اطلاعات کو تنقید کا نشانہ بنایا

ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث مزید 7 افراد کے خلاف مقدمات درج

عمران خان کے خلاف مقدمات کی تعداد 188 تک پہنچ گئی، وزارت داخلہ کی رپورٹ

میجر شبیر شریف شہید کا 53واں یوم شہادت، قوم کا خراج عقیدت

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں