ہوم سیکریٹری سید اصغر علی شاہ کی علامہ حسن جعفری سے ملاقات، خطے کے مسائل پر گفتگو، بجلی سمیت مختلف مسائل زیر غور
رپورٹ، 5 سی این نیوز
سکردو ھوم سیکریٹری گلگت بلتستان سید اصغر علی شاہ نے اتوار کی صبح ڈپٹی کمشنر سکردو حمزہ مراد اور ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین کے ہمراہ داعی وحدت و امام جمعہ و جماعت سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری سے جامع مسجد سکردو میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر علامہ جعفری نے کہا کہ حکومتی ذمہ داریاں اللہ تعالیٰ کی عظیم امانت ہیں جنہیں عوامی خدمت اور قومی مفاد کے لیے استعمال کرنا ہر فرض شناس ذمہ دار کا اولین فریضہ ہے۔ وفد نے علامہ حسن جعفری کی اتحاد بین المسلمین کے لیے عملی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں امن و اخوت کا پیامبر قرار دیا۔ ملاقات میں بتایا گیا کہ سکردو میں جلد سو میگاواٹ سولر منصوبے کا آغاز کیا جائے گا جس سے بجلی کے مسائل میں کمی آئے گی، جبکہ خطے کے دیگر اہم عوامی و سماجی مسائل پر بھی مفصل تبادلہ خیال کیا گیا۔
urdu news, gilgit baltistan news
