شگر انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان افضل محمود بٹ نے کہا ہے کہ میڈیا ریاست کا چھوٹا ستون ہے اور کسی بھی معاشرے میں میڈیا کا تعمیری کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے
شگر انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان افضل محمود بٹ نے کہا ہے کہ میڈیا ریاست کا چھوٹا ستون ہے اور کسی بھی معاشرے میں میڈیا کا تعمیری کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ شگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شگر پولیس وسائل کی کمی کا شکار ہے، حالانکہ یہ گلگت بلتستان کا سب سے اہم سیاحتی مقام ہے جہاں سب سے زیادہ سیاح آتے ہیں۔ اس تناظر میں شگر پولیس کے لیے اضافی وسائل کی ضرورت ہے تاکہ بہتر سیکیورٹی فراہم کی جا سکے۔آئی جی پولیس نے اعلان کیا کہ شگر کے علاقوں اسکولی اور چھومک میں نئی پولیس چوکیاں قائم کی جائیں گی تاکہ عوام کو بروقت اور مؤثر تحفظ مل سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ شگر ایک خوبصورت اور پرامن وادی ہے جہاں جرائم کا تناسب انتہائی کم ہے، اسی وجہ سے یہاں پولیس نفری بڑھانے کی فوری ضرورت نہیں۔ تاہم ضرورت پڑنے پر شگر میں پولیس جوانوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور بہتر وسائل کی فراہمی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ امید ہے کہ جلد شگر پولیس کو بھی دیگر اضلاع کی طرح بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ان کے مطابق محدود وسائل کے باوجود گلگت بلتستان پولیس اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
urdu news, gilgit baltistan news,
