IMG 20250917 071125 0

کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل امتیاز حسین گیلانی نے کمانڈر ایچ کیو 62 بریگیڈ اور ڈپٹی کمشنر سکردو کے ہمراہ پھیالونگ واٹر ڈائیورجن پروجیکٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پروجیکٹ کے بانی علامہ آغا باقر الحسینی اور پروجیکٹ ڈائریکٹر نذیر احمد سے ملاقات کی۔ آغا باقر الحسینی اور پروجیکٹ ڈائریکٹر نے پروجیکٹ پر اب تک ہونے والے کام کے حوالے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، جس کے بعد پورے پروجیکٹ کا موقع پر معائنہ کیا۔

آغا باقر الحسینی نے کہا کہ پروجیکٹ میں عوام الناس، پاک فوج، صوبائی حکومت، متعلقہ محکمہ جات، ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تعاون کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ کا کام آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور تین سو میٹر انتہائی سخت ترین چٹان پر تیزی سے کام جاری ہے۔ انشاءاللہ ہماری بھرپور کوشش ہو گی کہ سیزن کے اختتام تک چینل کو مکمل کر کے کم از کم تجرباتی بیاد پر پانی کو چینل سے گزارا جائے گا۔

انہوں نے پروجیکٹ سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ پہاڑی ایریا میں کام جاری ہے لہذا بارودی مواد کی یومیہ فراہمی میں اضافہ اور مزید ہیوی مشینری فراہم کی جائے۔

اس موقع پر کمانڈر ایف سی این اے نے بانی پروجیکٹ آغا باقر الحسینی اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کا تعاون ہمیشہ آپ لوگوں کے ساتھ ہے اور آئندہ بھی جاری و ساری رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ منصوبہ عوامی مفاد کا حامل منصوبہ ہے جس میں پاک فوج کے انجینئرز نے بھی پہاڑی ایریا کے ڈیزائن میں حصہ لیا ہے اور مزید کسی بھی قسم کے تعاون کے لئے تیار رہوں گا۔ انہوں نے یومیہ کی بنیاد پر باوردی مواد کی مقدار کو بڑھانے، پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ سکردو کی جانب سے مزید ہیوی مشینری فراہم کرنے کی یقین دھانی کرائی گئی۔

ڈپٹی کمشنر سکردو نے موقع پر موجود واٹر مینجمنٹ اور ایس ڈی اے کے انجینئرز کو ہدایت دی کہ پروجیکٹ کی پیمائش اور اخراجات کی فوری جانچ پڑتال کر کے ٹیکنیکل کمیٹی کے ذریعے سٹیئرنگ کمیٹی کو بھجوایا جائے تاکہ فنڈز کی بروقت ادائیگی اور منصوبے کی تکمیل ممکن بنایا جا سکے۔
Urdu news, Gilgit baltistan news

50% LikesVS
50% Dislikes

کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل امتیاز حسین گیلانی نے کمانڈر ایچ کیو 62 بریگیڈ اور ڈپٹی کمشنر سکردو کے ہمراہ پھیالونگ واٹر ڈائیورجن پروجیکٹ کا دورہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں