ممبر گلگت بلتستان اسمبلی وزیر محمد سلیم نے پاکستان نیوی وار کالج لاھور میں پاکستان نیوی کے زیر اہتمام ساتواں میری سکیورٹی ورکشاپ میں شرکت کی

urdu news, Gilgit baltistan news

ممبر گلگت بلتستان اسمبلی وزیر محمد سلیم نے پاکستان نیوی وار کالج لاھور میں پاکستان نیوی کے زیر اہتمام ساتواں میری سکیورٹی ورکشاپ میں شرکت کی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
ممبر گلگت بلتستان اسمبلی وزیر محمد سلیم نے پاکستان نیوی وار کالج لاھور میں پاکستان نیوی کے زیر اہتمام ساتواں میری سکیورٹی ورکشاپ میں شرکت کی۔ نو دنوں پر مشتمل یہ ورکشاپ دو حصوں میں منقسم تھی۔ پہلا مرحلہ تعلیمی نوعیت کا تھا جس میں عالمی بحری امور کے ماہرین اپنی علمی آرا کا اظہارِ کرتے تھے جسمیں بحر ھند میں سلامتی کے خدشات ،پاکستان کے بحری مفادات اور اسکی بحری حدود کی دفاعی اور معاشی اھمیت اور پاکستان کے لئے بحری اقتصادیات کے شعبے کو فروغ دینے کی اھمیت جیسے مضامین شامل تھے۔ دوسرا مرحلہ میں تمام شرکاء کو پاک بحریہ ھیڈ کوارٹر کراچی اور اھم تنصیبات کے ساتھ ساحلی علاقہ جات کے دورہ کروایا جاتا تھا۔ ورکشاب کے آخری دن بحری شعبے کے لئے حکمت عملی کی تشکیل کے مشق کے لئے وقف تھا جس میں شرکاء کو اپنی رائے کے اظہار کا موقع فراہم کیا ۔ رکشاب کے ختتامی تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی اور شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیمِ کیے۔
urdu news, Gilgit baltistan news

بیرسٹر سیف کا فیک نیوز کے حوالے سے سخت موقف، وفاقی وزیر اطلاعات کو تنقید کا نشانہ بنایا

ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث مزید 7 افراد کے خلاف مقدمات درج

عمران خان کے خلاف مقدمات کی تعداد 188 تک پہنچ گئی، وزارت داخلہ کی رپورٹ

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں