شگر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کا شگر کے 30 بیڈ ہسپتال کا دورہ، تعمیراتی معیار پر زور، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری وحید شاہ، سیکرٹری ورکس سبطین احمد اور سیکرٹری صحت اصف اللہ کے ہمراہ تھے
شگر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کا شگر کے 30 بیڈ ہسپتال کا دورہ، تعمیراتی معیار پر زور، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری وحید شاہ، سیکرٹری ورکس سبطین احمد اور سیکرٹری صحت اصف اللہ کے ہمراہ شگر میں زیرِ تعمیر 30 بیڈ ہسپتال کا دورہ کیا۔اس موقع پر سیکرٹری ورکس سبطین احمد اور ایگزیکٹو انجینئر مواصلات و تعمیرات زکاوت علی نے ہسپتال کے منصوبے اور جاری تعمیراتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے موقع پر موجود حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ ہسپتال کے تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ تعمیرات کے دوران معیار کا خاص خیال رکھا جائے اور منصوبے کو وقت مقررہ سے قبل مکمل کیا جائے تاکہ عوام بروقت صحت کی سہولتوں سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے جاری تمام منصوبوں کی معیاری اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔شگر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کا شگر کے 30 بیڈ ہسپتال کا دورہ، تعمیراتی معیار پر زور، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری وحید شاہ، سیکرٹری ورکس سبطین احمد اور سیکرٹری صحت اصف اللہ کے ہمراہ تھے
urdu news, gilgit baltistan news,
