urdu news, gilgit baltistan news, 0

چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کا شگر کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ ۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان، ابرار احمد مرزا، شگر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں گلاب پور، کایو اور ڈونگسی پڑی برالدو کے دورے
رپورٹ، عابدشگری 5 سی این نیوز
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کا شگر کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ ۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان، ابرار احمد مرزا، شگر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں گلاب پور، کایو اور ڈونگسی پڑی برالدو کے دورے پر پہنچے۔ انہوں نے متاثرہ مقامات کا جائزہ لیا اور بحالی کے اقدامات کا معائنہ کیا۔ چھومک گلاب پور میں ڈپٹی کمشنر شگر، عارف حسین، نے چیف سیکریٹری کو نقصانات اور جاری بحالی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر عمائدین اور متاثرین سیلاب نے بھی اپنے مسائل پیش کیے۔ چیف سیکریٹری نے ژھوقگو میں سیلاب کے باعث جاں بحق نوجوان کے گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت کی اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ اسی طرح انہوں نے شہید حوالدار اشرف حسین کے گھر جا کر بھی لواحقین سے ملاقات کی اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ بعد ازاں چیف سیکریٹری نے ڈونگسی پڑی کا دورہ کیا جہاں ایک ماہ سے بند شاہراہ کے ٹو کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بحالی کے عمل میں تیزی لائی جائے اور پائیدار بنیادوں پر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ دورے کے دوران داسو کے عمائدین نے بھی چیف سیکریٹری سے ملاقات کی اور تعلیم، صحت اور مائننگ کے حوالے سے اپنے مسائل بیان کیے۔ چیف سیکریٹری نے ان کے مسائل غور سے سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔چیف سیکریٹری نے متاثرہ خاندانوں کے مسائل بغور سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بحالی کے عمل میں تیزی لائی جائے اور مستقبل بنیادوں پر پائیدار حل نکالا جائے۔ اس موقع پر انہوں نے مقامی عمائدین اور عوامی نمائندوں کے ساتھ ملاقاتیں بھی کیں اور تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں کے حوالے سے پیش کیے گئے مسائل پر فوری اقدامات کا وعدہ کیا۔
urdu news, gilgit baltistan news,

50% LikesVS
50% Dislikes

چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کا شگر کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ ۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان، ابرار احمد مرزا، شگر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں گلاب پور، کایو اور ڈونگسی پڑی برالدو کے دورے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں