شگر اقراء گرلز کالج شگر میں تقسیم انعامات کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں امام جمعہ و الجماعت شگر آغا طہ، ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن منظور حسین نے شرکت
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر اقراء گرلز کالج شگر میں تقسیم انعامات کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں امام جمعہ و الجماعت شگر آغا طہ، ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن منظور حسین نے شرکت کی۔ تقریب سے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کالج کے پرنسپل نے کہا کہ اقراء گرلز کالج کا مقصد بچیوں کو تعلیمی میدان میں آگے لانا اور ان کی تربیت پر خصوصی توجہ دینا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قیام کے مختصر عرصے میں کالج نے شاندار نتائج دیے ہیں اور ایک طالبہ نے ڈسٹرکٹ لیول پر ٹاپ کیا ہے۔ پرنسپل نے کالج کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا اور مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن منظور حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ شگر میں تعلیمی میدان میں صحت مند مقابلہ وقت کی ضرورت ہے۔ اقراء گرلز کالج نے محض ایک سال میں حیران کن نتائج دے کر سب کو متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کالج انتظامیہ اور طالبات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین نے کہا کہ کالج کے نتائج ثابت کرتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں یہ ادارہ شگر کے تعلیمی میدان میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کالج کا دورہ کر کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرنے کا اعلان کیا اور بہترین نتائج پر اساتذہ و طالبات کو مبارکباد پیش کی۔ ڈپٹی کمشنر نے پوزیشن ہولڈر طالبات کے لیے 30 ہزار روپے انعام کا اعلان بھی کیا۔
اس موقع پر امام جمعہ و الجماعت شگر آغا طہ نے کہا کہ کامیابی کے لیے شاندار عمارت یا سہولیات نہیں بلکہ محنت اور لگن ضروری ہے۔ اقراء گرلز کالج کے اساتذہ نے بغیر کسی تنخواہ اور لالچ کے خلوص کے ساتھ تدریسی خدمات انجام دیں جس کی بدولت کالج نے پورے ضلع میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے پوزیشن ہولڈر طالبات کے لیے 6 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا اور کہا کہ این جی اوز کے تعاون سے کالج کے اساتذہ کی تنخواہوں اور دیگر مسائل کے حل کی کوششیں کی جائیں گی۔
تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں انعامات
urdu-news-gilgit-baltistan-news