urdu news, Gilgit baltistan news (3) 0

شگر گرلز ہائر سیکنڈری سکول الچوڑی میں جدید لائبریری کا قیام، تعلیم دوست شخصیات و اداروں کی خدمات قابلِ تحسین، تعلیمی ترقی کی جانب ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے گرلز ہائر سیکنڈری سکول الچوڑی میں ایک جدید لائبریری قائم کر دی گئی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر گرلز ہائر سیکنڈری سکول الچوڑی میں جدید لائبریری کا قیام، تعلیم دوست شخصیات و اداروں کی خدمات قابلِ تحسین، تعلیمی ترقی کی جانب ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے گرلز ہائر سیکنڈری سکول الچوڑی میں ایک جدید لائبریری قائم کر دی گئی، جس کا مقصد طالبات کو کتب بینی اور مطالعہ کے ذریعے علمی استعداد کو فروغ دینا ہے۔ “آج کے ریڈر، کل کے لیڈر” کے مشن کو لیکر اس خواب کو عملی جامہ پہنانے میں مختلف شخصیات اور اداروں نے نمایاں کردار ادا کیا۔ اس منصوبے کی اصل بنیاد سکول ہی کی فارغ التحصیل باصلاحیت طالبات فضہ ستار، جویریہ سخاوت، عرفانہ اور جمیلہ سمیت دیگر نے رکھی، جنہوں نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور بے لوث محنت سے اس خواب کو حقیقت بنایا۔ ان کی خدمات کو عوامی سطح پر خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔سابق ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے بھی لائبریری کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے لائبریری کے شیلف کی تیاری کے لیے فنڈز فراہم کیے اور کئی بار سکول کا دورہ کر کے طالبات کو کتابوں سے جوڑنے کی ترغیب دی۔ تعلیم کے فروغ میں ان کی کاوشوں کو شگر بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ مزید برآں سید محمد عراقی کی کوششوں سے چیمہ فاؤنڈیشن پاکستان نے لائبریری کے لیے مناسب گرانٹ فراہم کی، جس سے نصابی اور تاریخی کتابیں خریدی گئیں۔ اسی طرح فیل اینڈ سپورٹ آرگنائزیشن کے چیئرمین حامد حسین اور ان کی ٹیم نے 500 کتابیں عطیہ کیں، جن میں تاریخ، ادبیات، ناول اور مقابلے کے امتحانات سے متعلقہ کتب شامل ہیں۔ ان کی اس کاوش نے طالبات کو جدید علمی وسائل تک رسائی فراہم کی۔لائبریری کے افتتاح کے موقع پر “ڈاکٹر ثاقب نثار بک بینک” کا بھی افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر طالبات، اساتذہ اور شائقینِ کتب بینی نے بھرپور شرکت کی، جبکہ ہر طالبہ نے ایک ایک کتاب عطیہ کرنے کی مہم کا آغاز بھی کیا۔مقامی حلقوں نے اس اقدام کو فروغِ تعلیم اور نئی نسل کی فکری تربیت کے لیے سنگِ میل قرار دیا ہے۔

urdu news, Gilgit baltistan news

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر گرلز ہائر سیکنڈری سکول الچوڑی میں جدید لائبریری کا قیام، تعلیم دوست شخصیات و اداروں کی خدمات قابلِ تحسین، تعلیمی ترقی کی جانب ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے گرلز ہائر سیکنڈری سکول الچوڑی میں ایک جدید لائبریری قائم کر دی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں