شگر وزیر پور کے معروف سماجی رہنما محمد اسماعیل اور حاجی احسان اللہ نے ایک پریس بیان میں معروف قانون دان ایڈووکیٹ بشارت غازی کے حالیہ اخبارات و سوشل میڈیا پر دیے گئے بیانات کو من گھڑت اور حقائق کے منافی قرار دی
رپورٹ. عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر وزیر پور کے معروف سماجی رہنما محمد اسماعیل اور حاجی احسان اللہ نے ایک پریس بیان میں معروف قانون دان ایڈووکیٹ بشارت غازی کے حالیہ اخبارات و سوشل میڈیا پر دیے گئے بیانات کو من گھڑت اور حقائق کے منافی قرار دیا۔ محمد اسماعیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی 15 کنال اراضی ایک ایجنٹ کے ذریعے فروخت کی تھی، لیکن بعد میں انکشاف ہوا کہ ایجنٹ نے جعلسازی کرتے ہوئے 15 کنال کو 25 کنال ظاہر کرکے بیچ دیا۔ یہ حقیقت اینٹی کرپشن میں کیس فائل ہونے کے بعد تفتیش کے دوران سامنے آئی۔ ان کے مطابق، یہ سراسر فراڈ ہے، اور اگر نابالغ اور یتیم لڑکی کی زمین سے متعلق تنازع سامنے آیا ہے تو اس کا قانونی جواز نہیں، کیونکہ اُس وقت لڑکی کے پاس شناختی کارڈ تک موجود نہ تھا، لہٰذا کسی بھی دستاویز پر اس کے دستخط یا رضامندی کا سوال پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے ایڈووکیٹ بشارت غازی کے اس مؤقف کو بھی مسترد کیا کہ مذکورہ خاتون نے ریونیو افسر کے سامنے 131 کنال زمین اپنے چچا زاد کے نام منتقل کی تھی۔ حاجی احسان اللہ نے کہا کہ کسی افسر سے ذاتی دشمنی نہیں، لیکن جعلسازی یا فرض سے غفلت برتنے والے خود قانون کی گرفت میں آئیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایڈووکیٹ بشارت غازی بطور ذمہ دار قانون دان، معاملے کی مکمل جانچ پڑتال کریں اور اصل حقائق عوام کے سامنے لائیں، بجائے اس کے کہ صرف اپنے مؤکل کی سنی سنائی باتوں پر مبنی بیانات جاری کریں۔ شگر وزیر پور کے معروف سماجی رہنما محمد اسماعیل اور حاجی احسان اللہ نے ایک پریس بیان میں معروف قانون دان ایڈووکیٹ بشارت غازی کے حالیہ اخبارات و سوشل میڈیا پر دیے گئے بیانات کو من گھڑت اور حقائق کے منافی قرار دی