urdu news, gilgit baltistan news 0

گانچھے، پاکستان کی سالمیت، استحکام اور بقا کے لیے موجودہ حالات میں بھارت کے سوشل میڈیا پر پھیلائے گئے پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دینا ضروری ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن ضلع گانچھے
رپورٹ، 5 سی این نیوز
گانچھے پاکستان مسلم لیگ ن ضلع گانچھے کے جنرل سیکرٹری اور سابق امیدوار حلقہ 01 رضاالحق مدنی نے مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سالمیت، استحکام اور بقا کے لیے موجودہ حالات میں بھارت کے سوشل میڈیا پر پھیلائے گئے پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دینا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کی وژن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن سوشل میڈیا ٹیم باقاعدہ ملکی سالمیت اور مثبت بیانے کو اجاگر کرنے کے لیے ٹیم تشکیل دی ہے اور اسکا باقاعدہ نوٹیفکیشن ہوگی اور یہ سب ڈویژن ڈغونی سے شروع کیا گیا ہے جسے پورے گلگت بلتستان تک وسعت دی جائے گی۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے جارحیت، دراندازی اور دہشتگردی کی کارروائیوں پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے بھی گلگت بلتستان اور پاکستان کے دفاع کے لیے قربانیاں دے چکے ہیں اور اب بھی ہر عمر کے افراد اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ رضاالحق مدنی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے آئندہ انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے اور ضلع گانچھے سے کلین سویپ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے سابق وزیر تعلیم ابراہیم ثنائی کی مسلم لیگ ن میں واپسی کے حوالے سے سوال کرنے پر کہا کہ میں انہیں دیگر معاملات میں استاد سمجھتا ہوں، لیکن سیاسی طور پر نہیں۔ مسلم لیگ ن نے ضلع گانچھے میں 42 اہم خاندانوں کو پارٹی میں شامل کرکے بڑی کامیابی حاصل کی، جبکہ ابراہیم ثنائی صرف 12 افراد کے ساتھ شامل ہوئے جو کوئی بڑی کامیابی نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ابراہیم ثنائی نے مشکل وقت میں مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور اب ضلعی صدر نے حلقہ 01 کے کارکنوں کو اعتماد میں لیے بغیر ان کی شمولیت کا پروگرام ترتیب دیا جس کی وجہ سے حلقہ 01 کے نظریاتی کارکنوں اور جنرل سیکرٹری نے تقریب میں شرکت نہیں کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے تمام افراد کو بطور سیاسی کارکن کام کرنا ہوگا اور ٹکٹ کے حوالے سے پہلے بھی میں امیدوار تھا اور آئندہ بھی ہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی قیادت کے ضلع گانچھے کے دورے کے دوران مزید تحفظات اور معاملات ان کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔

urdu news, gilgit baltistan news

50% LikesVS
50% Dislikes

گانچھے، پاکستان کی سالمیت، استحکام اور بقا کے لیے موجودہ حالات میں بھارت کے سوشل میڈیا پر پھیلائے گئے پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دینا ضروری ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن ضلع گانچھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں