urdu news, Gilgit baltistan news 0

ڈپٹی کمشنر / چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اٹھارٹی (DDMA)گلگت امیر اعظم حمزہ کا فیص آباد چھلمش میں حفاظتی بند کے کام کا معائنہ۔
رپورٹ، 5 سی این نیوز
گلگت۔ سیکرٹری ورکس سبطین احمد، سیکرٹری واٹر اینڈ پاور اورڈپٹی کمشنر / چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اٹھارٹی گلگت امیر اعظم حمزہ دریائی سیلاب سے متاثر علاقے چھلمش داس فیض آباد کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران چھلمش داس میں حفاظتی بند کے تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ایکسئین ورکس، ایکسیئن واٹرااینڈ پاور اور اے ڈی جی بی ڈی ایم اے گلگت نے حفاظتی بند کی تعمیر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس دوران علاقے کے عمائدین نے اپنے علاقے کے مسائل اور مطالبات سے سیکرٹری ورکس سبطین احمد، سیکرٹری واٹر اینڈ پاور اورڈپٹی کمشنر / چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اٹھارٹی گلگت امیر اعظم حمزہ کو آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے عوامی مسائل کے حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے متعلقہ آفیسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح و بہبو د کے منصوبوں کو تر جیحی بنیادورں پر مکمل کیا جائے۔سیکرٹری ورکس سبطین احمد، سیکرٹری واٹر اینڈ پاور اورڈپٹی کمشنر / چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اٹھارٹی گلگت امیر اعظم حمزہ کے دوراے کے موقع پر واٹر اینڈ پاور کے تحت جاری کاموں کو تسلی بخش قراد دیا گیا، جبکہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (PHE) لے منصوبوں کے کاموں کو معیار اور تیزی کے ساتھ مکمل کرنے کی احکامات جاری کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے ٹھیکیداروں کو سختی کے ساتھ ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ گرمی کی لہر کے باعثدریا ہنزہ میں پانی کا بہاؤ روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جسے مدنظر رکھتے ہوئے تعمیراتی کام کو جلداز جلد مکمل کیا جائے اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ چھلمش داس فیض آباد میں عمائدین چھلمش داس نے سیکرٹری ورکس سبطین احمد، سیکرٹری واٹر اینڈ پاور اورڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم حمزہ کا شکریہ ادا کیا۔موقع پر سابقہ معاون خصوصی الیاس صدیقی بھی موجود تھے۔

urdu news, Gilgit baltistan news

50% LikesVS
50% Dislikes

ڈپٹی کمشنر / چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اٹھارٹی (DDMA)گلگت امیر اعظم حمزہ کا فیص آباد چھلمش میں حفاظتی بند کے کام کا معائنہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں