ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے آخری روز کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا.
رپورٹ، 5 سی این نیوز
ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے آخری روز کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا.
اجلاس میں سپرنٹنڈنٹ پولیس استور وزیر نیک عالم, اسسٹنٹ کمشنر استور ڈاکٹر وجاہت سلیم, ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نواب خان, ڈی ایس وی عطا اللہ , ڈبلیو ایچ او کے ضلعی نمائندے اور دیگر نے شرکت کی
اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓڈپٹی کمشنر استور محمد طارق نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اور مہم میں تعینات عملہ کی محنت کے باعث ہم نے اپنا مقررہ ہدف حاصل کرلیا ہے.انہوں نے کہا کہ گزشتہ مہم کے مقابلے میں اس دفعہ بڑی شاندار کامیابی ملی.
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مہم لے دوران محکمہ پولیس نے بھی بڑا شاندار تعاون دیا. اس سے پہلے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر استور ڈاکٹر نواب خان نے مہم کے اختتام پر حاصل کردہ اعداد وشمار کے حوالے سے بریفنگ دی.
ڈپٹی کمشنر استور نے موسم کی بدلتی صورت حال اور دور دراز علاقوں میں پیدل جاکر اپنا فرض منصبی انجام دینے محکمہ صحت کی ٹیم کو شاباش دی
urdu news, gilgit baltistan news