urdu news, gilgit baltistan news, 0

شگر میں جاری مختلف ایمرجنسی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر کی شکایات موصول ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر شگر فیصل حیات گوندل نے تاخیر کے اسباب معلوم کرنے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا۔
شگر میں جاری مختلف ایمرجنسی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر کی شکایات موصول ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر شگر فیصل حیات گوندل نے تاخیر کے اسباب معلوم کرنے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر شگر نے تاخیر کے شکار منصوبوں میں ملوث ٹھیکیداروں کو سب ڈویژنل عدالت شگر میں طلب کیا، جہاں پیشی کے دوران تمام ٹھیکیداروں سے انفرادی طور پر منصوبوں میں تاخیر کی وجوہات دریافت کی گئیں۔ عدالت نے واضح کیا کہ ایمرجنسی بنیادوں پر منظور شدہ منصوبے عوامی فلاح و بہبود سے متعلق ہیں، لہٰذا ان میں کسی قسم کی غفلت یا سستی ناقابلِ قبول ہے۔ تمام ٹھیکیداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ دی گئی مہلت کے اندر منصوبے مکمل کریں، بصورتِ دیگر ان کے خلاف قانونی و انتظامی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ اگر مقررہ مدت کے اندر منصوبے مکمل نہ ہوئے تو متعلقہ ٹھیکیداروں کے ٹھیکے منسوخ کیے جا سکتے ہیں، جب کہ مستقبل میں غفلت کے مرتکب ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کرنے کی سفارش بھی کی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر شگر فیصل حیات گوندل نے کہا کہ تمام عوامی مفاد کے منصوبے شفافیت، بروقت تکمیل اور اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیے جائیں گے۔ عدالت کی سخت ہدایات کے بعد تمام ٹھیکیداروں نے مقررہ مدت میں کام مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

urdu news, gilgit baltistan news,

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر میں جاری مختلف ایمرجنسی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر کی شکایات موصول ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر شگر فیصل حیات گوندل نے تاخیر کے اسباب معلوم کرنے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں