وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے قراقرم یونیورسٹی کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں معاون خصوصی برائے وزیر اعلی حسین شاہ اور ذبیح اللہ خان

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے قراقرم یونیورسٹی کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں معاون خصوصی برائے وزیر اعلی حسین شاہ اور ذبیح اللہ خان
گلگت 5 سی این نیوز ویب ، وزیر اعلی گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے ایریگیشن اینڈ واٹر منیجمنٹ حسین شاہ اور معاون خصوصی امور نوجوانان وکامرس ذبیح اللہ خان نے کہا کہ وزیر اعلی حاجی گلبر خان کی خصوصی ہدایت پر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے مالی معاملات اور فیسوں میں اضافے کے بعد پیدا مشکلات و صورتحال پر قائم کمیٹی نے وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور احتجاج کرنے والے طلباء کے ساتھ مذاکرات کے کئی دور مکمل کر لئے ہیں جبکہ گزشتہ ہفتے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی وزیر اعلی گلگت بلتستان سے ملاقات کے دوران بھی یونیورسٹی کے مالی مسائل کے حل کیلئے مثبت پیش رفت ہوچکی ہے جس کے بعد امید ہے کہ طلباء احتجاج ختم کرینگے اور یونیورسٹی میں معمول کے مطابق تعلمی سرگرمیوں جاری رہنیگی۔
معاون خصوصی برائے وزیر اعلی حسین شاہ اور ذبیح اللہ خان نے مزید کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے قراقرم یونیورسٹی کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں اور اس سلسلے میں جلد اچھی پیش رفت سامنے آئیگی۔ انہوں نے طلباء وطالبات سے اپیل کی ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کوششوں کے نتائج کے آنے تک احتجاج اور دھرنا ختم کر دیں تاکہ اعتماد کا ماحول پیدا ہو۔
urdu news Gilgit-Baltistan is trying to solve the problems of Karakoram University Special Assistant to Chief Minister

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں