یکم نومبر جشن آزادی گلگت بلتستان کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے کمشنر بلتستان کے زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس منعقد
یکم نومبر جشن آزادی گلگت بلتستان کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے کمشنر بلتستان کے زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس منعقد
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
سکردو: کمشنر بلتستان ڈویژن نجیب عالم کی زیر صدارت یکم نومبر جشن آزادی گلگت بلتستان کے سلسلے میں وزیر اعظم پاکستان کی بلتستان آمد کے موقع پر سیکورٹی امور اور دیگر انتظامات کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔
اعلی سطحی اجلاس میں ڈی آئی جی بلتستان رینج فرمان علی، ایس ایس پی سکردو اسحاق حسین، اے ڈی سی سکردو عباس علی، ڈی سی سکردو کیپٹن ریٹائرڈ شہریار شیرازی، ڈی سی شگر ولی اللہ فلاحی, ڈی ڈی ٹوریزم راحت کریم، سمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اعلی عہدیداروں اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر سینئرآفیسران نے شرکت کی۔اس موقع پر کشمنر بلتستان کو وزیر اعظم کے دورہ بلتستان کی مناسبت سے جاری تیاریوں کے حوالے سے متعلقہ اداروں کے سربراہان نے بریفنگ بھی دی گٸی
اجلاس کے دوران کمشنر بلتستان نجیب عالم نے تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان کو نگراں وزیر اعظم کی بلتستان آمد کے حوالے سے انتظامات کی تیاریوں اورسکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نگراں وزیراعظم پاکستان اپنے دورہ بلتستان کے دوران ریجن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیں گے اور بلتستان کی سیاسی قیادت سے بھی بات چیت کریں گے۔
واضح رہے کہ نگراں وزیراعظم یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے گلگت بلتستان کا دورہ کررہے ہیں۔
وفاقی کابینہ اجلاس، فلائی جناح کو انٹرنیشل آپریشنز کی منظوری