WhatsApp Image 2023 11 11 at 10.53.09 PM 336

گلگت بلتستان حکومت کا گندم اور اٹے کے بحران کی مستقل حل اور غریبوں اور مستحق کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کا فیصلہ
گلگت (5 سی این خصوصی رپورٹ) گلگت بلتستان حکومت نے صوبے میں گندم بحران کے پائیدار حل اور سبسڈائزڈ گندم اور آٹے کی غریب طبقہ اور مستحق افراد کیلئے منصفانہ بنیادوں پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے عمومی سبسڈی کے بجائے ٹارگٹڈ سبسڈی کا طریقہ کار رائج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گلگت بلتستان میں گندم سبسڈی سے ہر طبقہ مستفید ہوتا رہا ہے حالانکہ سبسڈی کا مقصد پسماندہ اور متوسط طبقے کو بنیادی سہولیات بہم پہنچانے کیلئے ریلیف فراہم کرنا شامل ہے۔ ملک میں گزشتہ چند برسوں سے مہنگائی کی شرح میں اضافے کا سب سے زیادہ اثر غریب اور متوسط طبقے پر پڑا ہے اور ایسے طبقات کی بنیادی ضروریات کماحقہ پوری کرنے کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی بہترین راستہ ہے۔ دنیا بھر میں بھی مجموعی آبادی کو سبسڈی فراہم کرنے کے بجائے غریب طبقے کو ریلیف دینے کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی کا رحجان ہے اور پاکستان میں ٹارگٹڈ سبسڈی کے اصل مقاصد کے حصول کیلئے دنیا کے پانچ بہترین سوشل سیکیورٹی نیٹ ورکس میں شامل بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بھی ہے، جس کے ذریعے ملکی آبادی کی سماجی اور معاشی حیثیت کا تعین کرکے محروم طبقے کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکتا تھا۔
Urdu news, Gilgit-Baltistan Government’s decide to targeted subsidies to the poor and deserving.

50% LikesVS
50% Dislikes

گلگت بلتستان حکومت کا گندم اور اٹے کے بحران کی مستقل حل اور غریبوں اور مستحق کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کا فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں