گلگت بلتستان ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے رواں سال کا دوسرا اجلاس چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی کی زیر صدارت کی
گلگت بلتستان ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے رواں سال کا دوسرا اجلاس چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی کی زیر صدارت کی
رپورٹ عابد شگری
گلگت (5 سی این نیوز ویب) گلگت بلتستان ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے رواں سال کا دوسرا اجلاس چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں 2.51674 بلین مالیت کے 6 اہم ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور محکمہ برقیات کے کئی سال سے التوا کے شکار دو اہم منصوبوں کی منظوری دیدی گئی جبکہ محکمہ برقیات کے تین منصوبوں سمیت گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایک اہم منصوبے کو وزیر اعلی فورم میں پیش کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
اجلاس میں محکمہ برقیات کے پیش کردہ 399.868 ملین لاگت کا منصوبہ (01)میگاواٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ بٹو گاہ فیز فور اور 329.211 ملین لاگت کا 500کلو واٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ بلشبر استور منصوبہ 900 کلو واٹ کرنے اور (500) کلوواٹ اسپے استور ترمیمی منصوبہ کی منظوری دیدی گئی جبکہ 444.868 ملین لاگت کا (01) میگاواٹ منیکال داریل ہائیڈرو پاور منصوبہ، 555.059ملین لاگت کے 1.5 میگاواٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ رائیکوٹ مٹھات کو 02 میگاواٹ میں اپ گریڈ کرنے کے ترمیمی منصوبہ ، 583.716ملین لاگت کا 01 میگاواٹ ہائیڈل پاور گیس چلاس منصوبہ اور گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے پیش کردہ 553.353 ملین لاگت کا منصوبہ انٹیگرٹڈ واٹر سپلائی فار گلگت سٹی فیز (1) واٹر سپلائی فار سکارکوئی، کونوداس اینڈ کے آئی یو کو وزیر اعلی فورم میں پیش کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
محکمہ برقیات کے ان منظور شدہ بجلی کے منصوبوں کی رواں مالی سال میں تکمیل یقینی بنائی جائیگی جس سے گلگت بلتستان میں مزید 6 میگا واٹ بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی۔ گلگت کے مضافات بشمول کنوداس ایریا کے لیے مربوط پانی کی فراہمی کے منصوبے کی بھی جلدی اور معیاری تکمیل سے 90,000 سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بجلی اور پانی کے ان منصوبوں کی بروقت تکمیل سے گلگت بلتستان میں توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور انٹیگریٹیڈ واٹر سپلائی منصوبے سے گلگت اور مضافات کی بڑی آبادی کیلئے پانی کی فراہمی یقینی بنانے سے شہریوں کی مشکلات میں کمی آئیگی۔
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کے زیر صدارت ڈپارٹمنٹل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈویلپمنٹ کیپٹن (ر) مشتاق احمد، سیکریٹری برقیات سجاد حیدر ، ایڈیشنل سیکریٹری فنانس کمال احمد ،ڈاریکٹر جنرل گلگت ڈیولپمنٹ اتھارٹی خالد سلیم، ڈاریکٹر ماحولیات شہزاد شگری، ڈپٹی چیف پلاننگ سمیت دیگر آفیسران نے شرکت کی۔
Urdu news, Gilgit-Baltistan Development Working Party’s second meeting