urdu news, Gilgit-Baltistan Chief Court Suspends Session Court’s Order 0

اسکردو چیف کورٹ گلگت بلتستان نے ڈپٹی کمشنر شگر کے وارنٹ اور تنخواہ روکنے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
اسکردو چیف کورٹ گلگت بلتستان نے ڈپٹی کمشنر شگر کے وارنٹ اور تنخواہ روکنے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا، چیف کورٹ گلگت بلتستان نے ڈپٹی کمشنر شگر کے خلاف جاری وارنٹ گرفتاری اور تنخواہ روکنے سے متعلق سیشن کورٹ شگر کا فیصلہ معطل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق، سیشن کورٹ شگر نے چند روز قبل ہیمل لکسس کے کمروں کی سیل سے متعلق عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے پر ڈپٹی کمشنر شگر کے خلاف وارنٹ گرفتاری اور تنخواہ کی بندش کے احکامات جاری کیے تھے۔ تاہم، چیف کورٹ میں دائر اپیل پر ابتدائی سماعت کے بعد چیف کورٹ نے یہ فیصلہ معطل کر دیا۔عدالتِ عالیہ نے ہیمل لکسس کی سیل سے متعلق سیشن کورٹ کے فیصلے کو آئندہ پیشی پر نمٹانے کا عندیہ دیا ہے۔کیس کی سماعت چیف جسٹس علی بیگ پر مشتمل بنچ نے کی۔ ذرائع کے مطابق، چیف کورٹ نے فریقین کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ دونوں جانب سے قانونی مؤقف پیش کیا جائے تاکہ معاملے کو حتمی طور پر طے کیا جا سکے۔
urdu news, Gilgit-Baltistan Chief Court Suspends Session Court’s Order

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
50% LikesVS
50% Dislikes

اسکردو چیف کورٹ گلگت بلتستان نے ڈپٹی کمشنر شگر کے وارنٹ اور تنخواہ روکنے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں