WhatsApp Image 2023 08 29 at 9.56.02 AM 348

گلگت محکمہ تعلیم گلگت بلتستان نے سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ مواد پھیلانے کے جرم میں اسکول ٹیچر کو معطل کر دیا
urdu news, GB education dept suspend teacher
5 سی این نیوز ویب گلگت
گلگت : محکمہ تعلیم گلگت بلتستان نے سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ شر انگیزی میں ملوث ایلیمنٹری سکول ٹیچر کو معطل کر کے محکمانہ کاروائی شروع کردی۔ محکمہ پولیس نے بھی آج ریزرو فورس کو دو اہلکاروں کو سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ مواد کی تشہیر پر معطل کر کے انکوائری شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان حکومت نے اپیکس کمیٹی اجلاس کی سفارشات کی روشنی میں سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ تناؤ کا موجب بننے والا مواد مشتہر کرنے سے احتراز کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے فرقہ وارانہ اور شر انگیز مواد پھیلانے والے عناصر کی مانیٹرنگ سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور تمام محکموں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائیں۔ ملک دشمن طاقتیں سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈہ اور فرقہ وارانہ مواد کی تشہیر کے ذریعے عوام میں بے چینی پھیلانے کیلئے مصروف عمل ہیں لہذا عوام الناس کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ملک دشمن اور مذہبی منافرت پر مشتمل سوشل میڈیا مواد کی تشہیر سے اجتناب برتیں اور شر پسند عناصر کے مذموم مقاصد کو ناکام بنائیں۔
urdu news, GB education dept suspend teacher

50% LikesVS
50% Dislikes

گلگت محکمہ تعلیم گلگت بلتستان نے سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ مواد پھیلانے کے جرم میں اسکول ٹیچر کو معطل کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں