شگر محکمہ صحت ،شگر اخوندیاں ویلفیئر ٹرسٹ کھرمنگ ، داؤد ویلفیئر ٹرسٹ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
شگر محکمہ صحت ،شگر اخوندیاں ویلفیئر ٹرسٹ کھرمنگ ، داؤد ویلفیئر ٹرسٹ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
urdu news
شگر محکمہ صحت ،شگر اخوندیاں ویلفیئر ٹرسٹ کھرمنگ ، داؤد ویلفیئر ٹرسٹ اور GBRSP کے زیر اہتمام ضلع شگر کے پسماندہ گاؤں”نیاسلو ” میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں ڈاکٹر محمد کاظم میڈیکل آفیسر سِول ڈسپنسری چھورکاہ شگر اور ڈاکٹر علی عرفان میڈیکل آفیسر BHU تسر نے کثیر تعداد میں بچے ، خواتین ، بوڑھے اور جوانوں کا معائنہ کیا ۔
یہ کیمپ مقامی لوگوں اور سکول انتظامیہ نے خصوصی ریکوسٹ کی تھی کہ وہاں پر آنکھوں کی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے جس پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شگر ڈاکٹر کرامت رضا صاحب نے تیزی سے عمل درآمد کرتے ہوے انہوں نے اپنی ایک خصوصی ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کی ٹیم کو فری میڈیکل کیمپ کے لیے روانہ کیا تھا۔
نیاسلو کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ پسماندہ ہونے کی وجہ سے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔ جس میں تعلیم اور صحت کے بنیادی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں ۔ کیمپ میں 350 سے زیادہ مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات فراہم کی گئی.
ڈاکٹر محمد کاظم کے مطابق یہاں زیادہ تر بچوں میں آنکھوں کی بیماری ، بلڈ پریشر ، بچوں میں غذائیت کی کمی ، اسہال ، نمونیا اور بچوں میں پیٹ کے کیڑے کی بیماریوں کی شکایات ذیادہ تھی۔
۔ عمایدین اور نیاسلو کے سکول انتظامیہ نے کیمپ کی انعقاد کرنے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شگر اور ، اخوندیاں ویلفیئر ٹرسٹ کھرمنگ ، داؤد ویلفیئر ٹرسٹ اور GBRSP* کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
urdu news , free medical camp organized by trust