urdu news, free medical camp 0

کھرمنگ کے علاقے کتیشو میں فری میڈیکل کیمپ اور آگاہی سیشن کا انعقاد
رپورٹ، 5 سی این نیوز
کھرمنگ کے علاقے کتیشو میں فری میڈیکل کیمپ اور آگاہی سیشن کا انعقاد، گلگت بلتستان رائٹس فار انفارمیشن انیشی ایٹو (GBRII) کے زیرِ اہتمام کھرمنگ کے دورافتادہ اور پسماندہ علاقے کتیشو میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ اور صحت و صفائی کے حوالے سے آگاہی سیشن منعقد ہوا۔کیمپ میں معروف گائناکالوجسٹ ڈاکٹر سائرہ شگری نے ایک سو بیس سے زائد خواتین مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کیں۔
اس موقع پر عندلیب زہرا نے خواتین کے لیے صحت و صفائی کے حوالے سے خصوصی آگاہی سیشن منعقد کیا، جس میں انہوں نے خواتین کو ذاتی صحت، حفظانِ صحت، متوازن غذا اور گھریلو صفائی کے بارے میں مفید معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ اپنی صحت کے حوالے سے خاص خیال رکھیں اور اپنے بچوں کو صفائی ستھرائی کی عادت ڈالیں تاکہ وہ بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔عندلیب زہرا نے مزید کہا کہ وہ کتیشو کی خواتین کی پسماندگی اور حالتِ زار کو دیکھ کر شگر سے خصوصی طور پر یہاں آئیں تاکہ خواتین میں صحت و صفائی سے متعلق آگاہی پیدا کی جا سکے۔ شرکاء نے گلگت بلتستان رائٹس فار انفارمیشن انیشی ایٹو کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات پسماندہ علاقوں میں صحت عامہ کے شعور میں اضافہ اور خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے نہایت اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
urdu news, free medical camp

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
50% LikesVS
50% Dislikes

کھرمنگ کے علاقے کتیشو میں فری میڈیکل کیمپ اور آگاہی سیشن کا انعقاد،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں