شگر ایس پی شگر شیرآحمد نے آج آفس گارڈن و نیو ہاوس میں پودے لگا کر باقاعدہ طور سپرنگ شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔
شگر ایس پی شگر شیرآحمد نے آج آفس گارڈن و نیو ہاوس میں پودے لگا کر باقاعدہ طور سپرنگ شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر ایس پی شگر شیرآحمد نے آج آفس گارڈن و نیو ہاوس میں پودے لگا کر باقاعدہ طور سپرنگ شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ اس دوران ایس ڈی پی آو شگر، ایس ایچ اوز، دیگر یونٹس انچارچز و دفتری عملے موجود تھے۔
شجرکاری مہم کے آغاز کے دوران ایس پی شگر نے کہا درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے لہذا اس عظیم کارخیر میں ہر ممکن طور پر خلوص دل سے اپنا اپنا حصہ ڈالیں۔ چونکہ درخت کی اہمیت، افادیت اور ضرورت انسانی زندگی میں بہت بلند و اہم ہیں۔ اشجار ہی انسان کو سامان زیست فراہم کرتی ہیں اور انسان سمیت دیگر جانوروں سے خارج ہونے والی کاربن ڈاٸی آگساٸیڈ درختان جذب کر لیتے ہیں یوں ہماری ماحول میں ایک خوبصورت تسلسل و توازن برقرار رہتی ہیں۔ درختوں کی ہریالی و سرسبزی سے انسانی طبیعت کو تازگی و خوشی بخشتی ہے اور درختوں پر بیٹھے چڑیوں کی چہچاہٹ کانوں میں رس گھولتی ہیں۔
قرآن و حدیث کی تعیلمات میں شجر کاری کی اہمیت مفصل طور پر بیان ہوٸی ہیں اور ساٸنسی علوم بھی درختوں کی افادیت و اہمیت کے معترف ہیں۔ درختوں کی بڑھتی کٹاٶ اور جدید صعنتی دور نے گلوبل وارمنگ میں اضافہ اور زیر زمین قابل استعمال پانی کی قلت کی جانب بڑی تیزی سے سفر کررہی ہیں جوکہ انسانی ماحول پر خطرات بن کر منڈلا رہی ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ نہ صرف خود درخت لگاٸے بلکہ دوسروں کو بھی ترغیب دے اور موجودہ اشجار کی کٹاٶ کی بجاٸے ان کی حفاظت بھی کریں۔
آخر میں وطن عزیز کی سلامتی کےلیے دعائے خیر مانگی گئی
پاکستان ریلوے آن لائن ٹکٹ سسٹم، جدت کے ساتھ ترقی کی جانب گامزن
urdu news, formally started the spring planting campaign today by planting