استور، جنگل قدرت کی جانب سے بنی نوح انسان کے لیے ایک انمول تحفہ ہوتے ہیں، ڈی سی استور کا گاوں لوس عمائدین سے ملاقات میںگفتگو
استور، جنگل قدرت کی جانب سے بنی نوح انسان کے لیے ایک انمول تحفہ ہوتے ہیں، ڈی سی استور کا گاوں لوس عمائدین سے ملاقات میںگفتگو
رپورٹ عابد شگری 5 سی این
استور، گاؤں لوس کا ایک وفد نے نمبراد ظفر اقبال کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر استور زید سے ملاقات کی. ملاقات میں ڈویژنل فارسٹ آفیسر استور زاہد اللہ بھی شریک تھے. اجلاس محکمہ امور جنگلات کی درخواست پر طلب کیا گیا تھا جکا مقصد جنگل کا تحفظ کے لیے مقامی افراد پر مشتمل تحفظ کمیٹی کا قیام عمل میں لانا تھا. اس موقع پر ڈویژنل فارسٹ آفیسر استور زاہداللہ نے جنگلات کا تحفظ اور دیگر اقدامات کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر استور زید نے کہا کہ جنگل قدرت کی جانب سے بنی نوح انسان کے لیے ایک انمول تحفہ ہوتے ہیں. جنگل اور انسانی زندگی کا آپس میں گہرا تعلق وابستہ ہے. انسانی زندگی کو اکسیجن کی فراہمی کا اہم جز جنگلات ہی ہیں. لہذا اب ہم سب پر لازم ہے کہ قدرت کی جانب سے عطا کردہ اس انمول جنگلات کی حفاطت بھی کریں اور جنگلات سے فائدہ بھی اٹھائیں. اس لیے ضروری ہے کہ جنگلات کی اہمیت کو سمجھ کر ایک طریقہ کار کے تحت جنگل سے فائدہ بھی اٹھائیں. ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جنگل کا تحفظ ہم سب کی قومی ذمہ داری میں شامل ہے. اور ہم سب کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرکے جنگل کی حفاظت کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا. جنگلات کی کمی کے باعث موسیاتی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں جو کہ انسانی زندگی پر گہرے اثرات مرتب ہورہے ہیں. ڈپٹی کمشنر استور نے عمائدین لوس کو تمام شراکت داروں پر مبنی تحفط کمیٹی کے قیام اور جنگلات کی حفاظت اور نیۓ جنگلات اگانے پر زور دیا. اس موقع پر عمائدین نے محکمہ امور جنگلات کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی اور مشاورت سے تمام شرکت داروں کی نمائندگی کے ساتھ تحفظ کمیٹی کے قیام کی یقین دہانی کرائی.
Urdu news, Forests are a precious gift from Almighty