urdu news, Flood alert 0

بھارت نے پاکستان کو ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب سے آگاہ کردیا، فلڈ الرٹ جاری
رپورٹ، 5 سی این نیوز
اسلام آباد: بھارت نے پاکستان کو دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب سے آگاہ کر دیا۔ بھارتی ہائی کمیشن نے دریائے ستلج میں سیلاب کے حوالے سے پاکستان کو مطلع کیا جس کے بعد وزارت آبی وسائل نے فلڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن کے مراسلے میں کہا گیا کہ دریائے ستلج میں ہریکے زیریں اورفیروز پورزیریں میں اونچےدرجے کے سیلاب کی اطلاع ہے۔
بھارتی ہائی کمیشن کے مراسلے میں دریائے توی میں مقبوضہ جموں کے مقام پر بھی اونچے درجے کے سیلاب کی اطلاع دی گئی ہے۔ دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نےصوبے میں 5 ستمبر تک بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جس کے باعث سیلابی صورتحال میں شدت کا امکان ہے
urdu news, Flood alert

50% LikesVS
50% Dislikes

بھارت نے پاکستان کو ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب سے آگاہ کردیا، فلڈ الرٹ جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں