urdu news, Flood-Affected Districts 0

ڈی جی ڈی ایم اے زاکر حسین کا سیلاب متاثرہ اضلاع کا دورہ، سست روی پر برہمی، بروقت اور معیاری کام کی ہدایت
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جی بی ڈی ایم اے) اور چیف سیکریٹری معائنہ کمیشن کے رکن زاکر حسین، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی ہدایات کے مطابق شگر، کھرمنگ اور گانچھے کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر ہیں۔
دورے کے دوران زاکر حسین کے ہمراہ گانچھے میں ڈپٹی کمشنر اریب احمد، کھرمنگ میں ڈپٹی کمشنر معراج عالم اور اسسٹنٹ کمشنر کفایت حسین جبکہ شگر میں اسسٹنٹ کمشنر فیصل حیات گوندل بھی موجود تھے۔
زاکر حسین نے ایمرجنسی بنیادوں پر جاری بحالی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور مختلف مقامات پر جا کر خود موقع پر ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ سست روی کا شکار سکیموں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ تمام ایمرجنسی سکیمیں بروقت اور معیار کے مطابق مکمل کی جائیں تاکہ عوام کو درپیش مشکلات میں جلد از جلد کمی لائی جا سکے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ جب تک ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ان سکیموں کے حوالے سے مثبت اور مکمل رپورٹ موصول نہیں ہوگی، کسی بھی کنٹریکٹر کو ادائیگی نہیں کی جائے گی۔ سست روی یا نامکمل سکیموں کو فوری طور پر ختم کیا جائے گا، جبکہ جو ٹھیکیدار کام میں سنجیدگی یا معیار برقرار نہیں رکھیں گے، ان کے منصوبے نیک شہرت کے حامل ٹھیکیداروں کو منتقل کیے جائیں گے تاکہ منصوبے بروقت مکمل ہوسکیں۔
زاکر حسین نے واضح کیا کہ بحالی کے منصوبوں میں کسی قسم کی کوتاہی یا غیر معیاری کام برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس موقع پر محکمہ تعمیرات، واٹر اینڈ پاور، واٹر مینجمنٹ اور ایل جی آر ڈی کے انجینئروں نے ڈائریکٹر جنرل کو منصوبوں کی پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔
انہوں نے کہا کہ یہ تمام منصوبے عوامی نوعیت کے ہیں، جن کی بروقت اور معیاری تکمیل سے متاثرہ عوام کو ریلیف ملے گا اور زندگی معمول پر آنے میں مدد ملے گی۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

urdu news, Flood-Affected Districts

50% LikesVS
50% Dislikes

ڈی جی ڈی ایم اے زاکر حسین کا سیلاب متاثرہ اضلاع کا دورہ، سست روی پر برہمی، بروقت اور معیاری کام کی ہدایت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں