urdu news, First school for special children established in Shigar 0

شگر میں خصوصی بچوں کے لیے پہلا اسکول قائم، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے افتتاح کر دیا۔ شگر میں خصوصی بچوں کے لیے پہلے اسکول کا افتتاح
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر میں خصوصی بچوں کے لیے پہلا اسکول قائم، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے افتتاح کر دیا۔ شگر میں خصوصی بچوں کے لیے پہلے اسکول کا افتتاح چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں ضلعی انتظامیہ، مقامی عمائدین اور والدین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔اس موقع پر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کے ہمراہ سیکریٹری ورکس، کمشنر بلتستان اور ڈپٹی کمشنر شگر نے بھی اسکول کے احاطے میں یادگار کے طور پر پودا لگایا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکریٹری نے کہا کہ خصوصی بچے اور افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ان کی تعلیم و تربیت پر توجہ دینا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بچے ہماری سب سے زیادہ توجہ کے مستحق ہیں، ان میں ذہانت کی کوئی کمی نہیں ہوتی، صرف تھوڑی سی خصوصی توجہ اور رہنمائی کے ذریعے انہیں معاشرے کا کارآمد شہری بنایا جا سکتا ہے۔چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے اسکول کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرنے پر ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے بالخصوص ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین اور اسسٹنٹ کمشنر شگر فیصل حیات گوندل کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کاوشوں سے ایک دیرینہ ضرورت پوری ہوئی ہے جو خصوصی بچوں کے لیے تعلیم کے نئے دروازے کھولے گی۔
urdu news, First school for special children established in Shigar

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر میں خصوصی بچوں کے لیے پہلا اسکول قائم، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے افتتاح کر دیا۔ شگر میں خصوصی بچوں کے لیے پہلے اسکول کا افتتاح

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں