شگر سرفہ رنگا میں پہلا قومی میراتھن، واپڈا کے سہیل عامر فاتح قرار، دنیا کے بلند ترین سرد صحرا سرفہ رنگا میں ہونے والا پہلا قومی میراتھن شاندار انداز میں اختتام پذیر ہوگیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر سرفہ رنگا میں پہلا قومی میراتھن، واپڈا کے سہیل عامر فاتح قرار، دنیا کے بلند ترین سرد صحرا سرفہ رنگا میں ہونے والا پہلا قومی میراتھن شاندار انداز میں اختتام پذیر ہوگیا۔ واپڈا کے کھلاڑی سہیل عامر نے 21 کلومیٹر کا فاصلہ ایک گھنٹہ 12 منٹ میں مکمل کر کے پہلی پوزیشن، گولڈ میڈل اور 6 لاکھ روپے نقد انعام اپنے نام کیا۔ پاک فوج کے زیر اہتمام منعقدہ اس ایونٹ میں ملک بھر کے معروف اتھلیٹس سمیت 45 قومی اور 800 مقامی کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ دوڑ کا آغاز گول سکردو سے ہوا جبکہ اختتام باب شگر، سرفہ رنگا میں کیا گیا۔ 21 کلومیٹر ریس میں دوسری پوزیشن محمد ریاض اور 4 لاکھ کا کیش انعام اور تیسری پوزیشن اور دو لاکھ روپے کیش انعام محمد اکرام نے حاصل کی، جبکہ 5 کلومیٹر کی ریس میں پبلک سکول اینڈ کالج کے سراج عامر نے پہلی، یاسر نے دوسری جبکہ کیڈٹ کالج سکردو کے زیشان و کمیل نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ اسسٹنٹ کمشنر شگر فیصل حیات گوندل کے مطابق سرفہ رنگا میراتھن علاقے میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ایک نئے باب کی حیثیت رکھتا ہے۔ ایونٹ کے انعقاد پر مقامی افراد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا.اختتامی تقریب سرفہ رنگا کی حسین وادی میں منعقد ہوئی جس میں گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل امتیاز گیلانی نے شرکت کی اور کامیاب کھلاڑیوں میں میڈلز، ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیے۔ ریس میں حصہ لینے والے سب سے ادھیڑ عمر کو شخص کا موٹر سائیکل انعام میں دیا گیا جبکہ شگر کےکم سن شہرتِ یافتہ نعت خوان کامران شگری کا خوبصورت ملی نغمے پیش کرنے پر بائیک انعام دیا گیا
urdu news, first national marathon in Sarfa Ranga cold deser