وفاقی کابینہ کا اجلاس، فلائی جناح کو انٹرنیشل آپریشنز کی منظوری،کونسے ممالک کے لئے سستا سفر کر سکتے ہیں
وفاقی کابینہ کا اجلاس، فلائی جناح کو انٹرنیشل آپریشنز کی منظوری،
5 سی این نیوز
وفاقی کابینہ کا اجلاس، فلائی جناح کو انٹرنیشل آپریشنز کی منظوری، کس کس ممالک کے لئے سستا سفر کر سکتاہے
فلائی جناح افغانستان، بنگلہ دیش، عراق، ملائیشیا، عمان اور قطر میں فلائٹ آپریشنز کر سکے گی
فلائی جناح سعودی عرب، تھائی لینڈ، ترکیے اور یو اے ای میں بھی فلائٹ آپریشنز کر سکے گی، پاکستان اور تاجکستان میں صنعتی اشیاء اور خدمات کے شعبے میں تعاون کے پروٹوکول پر دستخط کرنے کی منظوری، اسٹیل ملز کارپوریشن کی نجکاری کو نجکاری پروگرام سے نکالنے کی منظوری، وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی سفارش پر حج پالیسی 2024ء کی منظوری، مختص کوٹے کے تحت ایک لاکھ 79 ہزار 210 افراد فرائض حج سرانجام دے سکیں گے، حج پالیسی 2024ءکے تحت کوٹہ کو سرکاری اور پرائیویٹ اسکیم میں برابر تقسیم کیا گیا، پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 25 ہزار عازمین حج اسپانسر شپ اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کر سکیں گے، عازمین کی سہولت کیلئے 20 سے 25 دنوں کے قیام کا بھی حج پیکیج متعارف کرایا جائے گا، 38 سے 42 دنوں کے حج کے لئے حج پیکیج جنوبی ریجن کیلئے 10 لاکھ 65 ہزار روپے مقرر، شمالی ریجن کے لئے 10 لاکھ 75 ہزار روپے مقرر، یہ پیکیج گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک لاکھ روپے کم ہے، حج 2024 کیلئے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کی سہولت اسلام آباد ایئر پورٹ پر دستیاب ہوگی، کراچی اور لاہور کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر بھی یہ پراجیکٹ مستقبل قریب میں دستیاب ہوگا، حج پالیسی 2024ءکے تحت کوئی بھی خاتون بغیر محرم کے فرائض حج ادا کر سکیں گی
Urdu news, Federal Cabinet meeting, approval of Fly Jinnah for international operations, which countries can travel cheaply