استور :سبسڈائزڈ گندم اور آٹے کی شفاف ترسیل اور منصفانہ تقسیم یقینی بنانے کیلئے گندم مافیا کے صوبائی سطح پر کریک ڈاؤن جاری ،

استور :سبسڈائزڈ گندم اور آٹے کی شفاف ترسیل اور منصفانہ تقسیم یقینی بنانے کیلئے گندم مافیا کے صوبائی سطح پر کریک ڈاؤن جاری ،
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
استور :سبسڈائزڈ گندم اور آٹے کی شفاف ترسیل اور منصفانہ تقسیم یقینی بنانے کیلئے گندم مافیا کے صوبائی سطح پر کریک ڈاؤن جاری ، وزیر اعلی گلگت بلتستان کی خصوصی ہدایت اور وزیر خوراک غلام محمد اور سیکریٹری خوراک عثمان احمد کے احکامات کی روشنی میں تمام اضلاع میں عوام الناس کو گندم اور آٹے کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور منافع خوری، بلیک مارکیٹنگ اور خوربرد میں ملوث سرکاری اہلکاروں اور ڈیلروں کے خلاف بھی قانونی کاروائی بروئے کار لائی جا رہی ہے ۔
اسی سلسلے میں سول سپلائی آفیسر استور کی شکایت پر ضلع استور میں محکمہ خوراک کے دو اہلکاروں کے خلاف دو مختلف ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سیکشن 420، 409,408,406، 34 پی پی سی کے تحت مزکورہ اہکاروں کے خلاف قانونی عمل میں لائی گئی ہے ، پہلی ایف آئی آر گندم کے گودام انچارج استور اے ایف جی اصغر خان کے خلاف درج کی گئی ہے جو کہ استور ریزرو ڈپو میں تعینات ہے ، سی ایس او نے گودام میں 230 بوری گندم غائب ہونے پر مقدمہ درج کرایا ، دوسری ایف آئی آر سب بلک ڈپو ڈوئیاں استور میں چوکیدار غلام اللہ اور کریم اے ایف جی کے خلاف درج کرائی گئی ہے جہاں سے 400 بوری گندم غائب پائی گئی ہیں۔
Urdu news, ensure transparent delivery and fair distribution of subsidized wheat and flour, the crackdown on wheat mafia

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں