گلگت بلتستان ، ریزائیڈنگ آفیسر اور سیکیورٹی پر مامور آفیسران و اہلکاروں کو کوڈ آف کریمنل پروسیجر 1898 کے تحت نتائج کے اعلان تک فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کئی

گلگت بلتستان ، ریزائیڈنگ آفیسر اور سیکیورٹی پر مامور آفیسران و اہلکاروں کو کوڈ آف کریمنل پروسیجر 1898 کے تحت نتائج کے اعلان تک فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کئی
urdu news, election commission of Gilgit Baltistan issued the notification
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 193 کے تحت ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر،ریٹرننگ آفیسر, پریزائیڈنگ آفیسر اور سیکیورٹی پر مامور آفیسران و اہلکاروں کو کوڈ آف کریمنل پروسیجر 1898 کے تحت نتائج کے اعلان تک فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کئیے گئیے ہیں جس کے مطابق یہ آفیسران و اہلکاران خلاف ضابطہ کوئی بھی عمل پر فوری نوٹس لینے کے مجاز ہونگے۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کے دستخطوں سے باقاعدہ نوٹیفکیشنز جاری کردیئے گئیے ہیں۔
علاؤہ ازیں ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 182 کے تحت 9 ستمبر 2023 کو ہونے والے حلقہ GBA-13، استور-I کا ضمنی انتخابات کیلئے 07 ستمبر 2023 کی رات 12 بجے کے بعد سے پولنگ ڈے کے اختتام تک انتخابی حلقے میں کسی بھی شخص کوعوامی جلسہ و جلوس نکالنے یا شریک ہونے پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کی جانب سے جاری ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق حلقہ GBA-13، استور-I کا ضمنی انتخابات میں امیدواروں،ووٹرز،پولنگ ایجنٹس، الیکشن ایجنٹس ودیگر کو پولنگ سٹیشنز پر موبائل فون لیجانے پر بھی پابندی عائد کردی ہے،البتہ الیکشن کمیشن نےجن میڈیا نمائندگان اور مبصرین کو اجازت دے رکھی ہے وہ اس پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔
دوسری جانب الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 70 کے تحت چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے حلقہ GBA-13، استور-I میں ضمنی الیکشن کے پولنگ ڈے کے اوقات کار صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک مختص کردیا ہے،تاہم، وہ ووٹرز جو عمارت، کمرے، خیمے یا انکلوژر کے اندر موجود ہیں جس میں پولنگ اسٹیشن واقع ہو اور ووٹ نہیں ڈالا ہو،وہ شام 5 بجے کے بعد بھی اپنا رائے حق دہی استعمال کر سکیں گے۔
urdu news, election commission of Gilgit Baltistan issued the notification

جاری کردہ:-
شعبہ تعلقات عامہ
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں