گلگت، انتخابی فہرستوں کے حوالے عوام , سیاسی شخصیات, نمبرداران , عمائدین علاقہ اور صافیوں کو ایک پھر درستگی کے حوالے سے ایک اور موقع دیا جارہا ہے ، الیکشن کمیشن گلگت بلتستان

urdu news, Election Commission Gilgit-Baltistan extended to date of election list

گلگت، انتخابی فہرستوں کے حوالے عوام , سیاسی شخصیات, نمبرداران , عمائدین علاقہ اور صافیوں کو ایک پھر درستگی کے حوالے سے ایک اور موقع دیا جارہا ہے ، الیکشن کمیشن گلگت بلتستان
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے انتخابی فہرستوں کے حوالے عوام , سیاسی شخصیات, نمبرداران , عمائدین علاقہ اور صافیوں کو ایک پھر درستگی کے حوالے سے ایک اور موقع دیا جارہا ہے. اس حوالے سے الیکشن کمییشن گلگت بلتستان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ استور نے ایک سیشن کا انعقاد کیا. سیشن میں ضلع استور سےتعلق رکھنے والے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے تمام افراد نے شرکت کی. اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓ ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق نے کہا کہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کو نادرا سے انتخابی فہرستیں موصول ہوچکی ہیں. لیکن الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے عوام کی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوۓ ایک اور موقع دیا ہے کہ انتخابی فہرستوں میں اگر کوئی نام کا اندارج کرانا ہو تا نام خارج کرنا ہو یا انتخابی جگہ تبدیل کرنا چاہے تو اس موقع سے فائدہ اٹھاۓ. اس موقع پر اسسٹنٹ الیکشن کمیشنر عدنان شفا نے کہا کہ انتخابی فہرستوں میں اگر کوئی رد وبدل کرنا چاہیے یا کوئی فرد اپنا نام اور ایڈریس میں تبدیلی کرنا چاہے تو اس نادر موقع سے فائدہ اٹھاۓ اور رجسٹریشن آفیسران کے دفاتر میں قائم سینٹر میں تشریف لاکر اپنا اندارج کرائیں تاکہ حتمی فہرست کی تکمیل سے پہلے یہ مرحلہ مکمل کیا جاسکے. اس موقع پر تمام شرکاء نے مختلف سوالات کیے جس پر اسسٹنٹ الیکشن کمیشنر عدنان شفا نے تسلی سے جواب دیا اور شرکاء کو الیکشن کمیشن کی جانب سے اٹھاۓ جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا.

بلتستان یونیورسٹی کے تحت بیرونی بورڈ کا آغاز بہت جلد ہوگا.بورڈ کا تمام طریقہ کار ڈیجیٹل ہوگا، محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کی نمائندگی ہوگی، رجسٹرار یونیورسٹی آف بلتستان

شگر چھومک شگر ٹو اسکردو روڈ میں سنگین کرپشن، ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن گلگت بلتستان ان ایکشن،

استور، پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ نرخ نامہ نمایاں جگہ پر چسپاں کریں ایسا نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جاۓ گی، ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق

urdu news, Election Commission Gilgit-Baltistan extended to date of election list

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں